NationalPosted at: Oct 14 2020 8:45PM بی جے پی نے بہار اسمبلی کی 35 نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا
نئی دہلی 14 اکتوبر(یواین آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے 35 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا بدھ کو اعلان کیا۔ان تمام نشستوں پر تیسرے مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔اس کے ساتھ ہی گجرات اور اترپردیش کی ایک ایک سیٹ پر ہونے والے اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے بھی امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا۔
وزیراعظم نریندرمودی کی موجودگی اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدرات میں ہفتہ کو ہوئی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
بہار کی 35 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
1-بھاگیرتھی دیوی ، رام نگر (شیڈول ذات)
2-رشمی ورما ، نرکٹیاگنج
3-شری رام سنگھ ، بگہا
4-ونے بہاری ، لوریہ
5-پرمود سنہا ، رکسول
6-پرمود کمار ، موتیہاری
7-لال بابو پرساد گپتا ، چیریہ
8- پون جیسوال ، ڈھاکہ
9- موتی لال پرساد ، ریگا
10- انیل رام ، باتھنہا (ایس سی)
11- گایتری دیوی ، پریہار
12- ونود نارائن جھا ، بینی پٹی
13- ارون شنکر پرساد ، کھجولی
14- ہری بھوشن ٹھاکر ، بصفی
15 -نیرج کمار سنگھ ، چھاتاپور
16- جئے پرکاش یادو ، نرپت گنج
17-ودیاساگر کیسری ، فاربس گنج
18- رنجیت یادو ، جوکیہاٹ
19-وجے منڈل ، سٹّی
20-سویٹی سنگھ ، کشن گنج
21-ونود یادو ، بایسی
22- کرشنا کمار رشی ، بنمنکھی (شیڈول ذات)
23-وجے کھیمکا ، پورنیہ
24- تار کشور پرساد ، کٹیہار
25- نشا سنگھ ، پران پور
26- کویتا پاسوان ، کوڈھا (شیڈول ذات)
27-آلوک رنجن جھا ، سہرسہ
28-سنجے سراوگی ، دربھنگا
29-رامچندر شاہ ، حیاگھاٹ
30- مراری موہن جھا ، کیوٹی
31 - جیویش کمار ، جالے
32-رام سندر رائے ، اوری
33-کیدار گپتا ، کڑھنی
34-سریش کمار شرما ، مظفر پور
35-لکھندر پاسوان ، پاٹے پور
اس کے علاوہ گجرات کے لیبنڈی سیٹ سے ضمنی انتخابات کے لیے کیریٹ سنگھ جتوبھا رانا اور اترپردیش کے دیوریا سے ستیہ پرکاش منی امیدوارہوں گے۔
یواین آئی۔الف الف