NationalPosted at: Oct 23 2020 7:05PM دہلی میٹرو۔’ایس بی آئی کارڈ‘ کا آغاز
نئی دہلی، 23 اکتوبر (یو این آئی) دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے ہندوستان کے سب سے بڑے بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے تعاون سے آج ’دہلی میٹرو ایس بی آئی کارڈ‘ کا آغاز کیا اور یہ کثیرالجہتی کارڈ دہلی میٹرو کے مسافروں کے لیے ہر جہت سے سودمند ہوگا ’دہلی میٹرو۔ایس بی آئی کارڈ‘ مشترکہ طور پر ڈی ایم آر سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر منگو سنگھ اور ایس بی آئی کارڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او اشونی کمار تیواری نے جاری کیا۔ اس موقع پر دہلی میٹرو اور ایس بی آئی کارڈ کے دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔
اس کارڈ میں جب 100 روپیے سے کم رقم بچے گی تو صارف ’دہلی میٹرو۔ایس بی آئی کارڈ‘ کو آٹو ٹاپ۔اپ سہولت کے ساتھ ایک اسمارٹ کارڈ کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔ کریڈٹ کارڈ سہولت سے کارڈ میں صارف کے لنک ہوئے کارڈ/ بینک کھاتے سے 200 روپیے کی ٹاپ۔اپ ویلیو کا ریچارج از خود ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ کامبو کارڈ تمام بہ ضابطہ کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشن کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
اس موقع پر ڈی ایم آر سی کے سربراہ ڈاکٹر منگو سنگھ نے کہا،’یہ کوشش دہلی میٹرو کے مسافروں کے لیے کیشلیس ٹرانزیکشنس کو فروغ دینے کے ڈیجیٹل مہم کی حمایت میں ڈی ایم آر سی کے اس عزم کے مطابق ہے جو آج کے وقت سوشل ڈسٹینسنگ زندگی کا حصہ بن گئی ہے‘۔
جاری۔۔۔۔یو این آئی،ایم اے۔