NationalPosted at: Oct 25 2020 3:23PM مودی نے ملک کی عوام سے کورونا بحران کے زمانے میں تیوہار کے دوران محتاط رہنے کی اپیل کی
نئی دہلی، 25 اکتوبر (یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو وجے دشمی کے موقع پر ملک کی عوام کو دسہرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تیوہار بحران پر صبرکی جیت کا تیوہار ہے۔
وزیراعظم نے ریڈیو پر نشر ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں آج کہا کہ ’’دسہرہ تیوہار برائی پر اچھائی کی جیت کا تیوہار ہے لیکن یہ بحرانوں پر صبر کی جیت کا تیوہار بھی ہے۔ ہم جس طرح سے آج کورونا کے عہد میں صبر کے ساتھ جی رہے ہیں اور مریادہ کے ساتھ تیوہار منارہے ہیں اس لئے کورونا کے خلاف لڑائی میں ہماری جیت یقینی ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ’’پہلے ماں درگا کے پنڈالوں اور دسہرے کے میلے جیسی بھیڑ اکھٹی ہوتی تھی لیکن اس مرتبہ اس کی ہیئت بدل گئی ہے۔ رام لیلا کا انعقاد بھی پرکشش تھا لیکن اس پر بھی پابندی لگی ہے۔ نوراتری میں گجرات کے گربا کی گونج رہتی تھی لیکن ایسے انعقاد ابھی بندہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ آنے والے عید، شرد پورنیما، والمیکی جینتی، دھن تیرس، بھیا دوج، گرونانک جینتی اور چھٹ جیسے تیوہار میں بھی ہمیں کورونا بحران کے عہد میں اسی طرح محتاط رہنا ہوگا۔
یواین آئی۔ ظ ا