image
Friday, Apr 19 2024 | Time 16:10 Hrs(IST)
National

کورونا کا قہر ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاط برتنا ضروری: ہرش وردھن

کورونا کا قہر ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاط برتنا ضروری: ہرش وردھن

نئی دہلی، 27 اکتوبر (یو این آئی) صحت وخاندانی بہبود کےمرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے، اس لیے اس وائرس کو ختم ہونے کے قریب سمجھ کر لاپرواہی نہیں برتی جانی چاہئے اور لوگوں کو کووڈ-19 کی مخصوص ہدایات پر مل کرنا چاہئے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے منگل کے روز دہلی کے ماڈل ٹاؤن اسمبلی حلقہ کے بھارتیہ جنتا پارٹی کی کمیٹیوں کے صدور کے ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ بات چیت کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیغام کو ہر فرد تک پہنچانے کے کام میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے لیکن کچھ لوگ کورونا وائرس کو ختم ہونے کے قریب سمجھتے ہوئے احتیاط برتنے میں غفلت کر رہے ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ ان کی لاپرواہی ان پر بھاری پڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو جلدی سے ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام لوگ ماسک پہنیں، ماسک سے منہ اور ناک کو ڈھانپیں، بات کرتے ہوئے بھی ماسک کو نہ ہٹائیں، منہ اور ناک کو ہاتھ نہ لگائیں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور لوگوں کے درمیان دو گز کا محفوظ فاصلہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لئے یہ آسان احتیاطی تدبیریں مؤثر طور پر کام کر سکتی ہیں۔
جاری۔ یو این آئی۔ م ش۔ ایف اے۔ 1935

خاص خبریں
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

ہمیں دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کی نقطہ چینی کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے:غلام نبی آزاد

سری نگر، 19 اپریل (یو این آئی) ڈیموکریٹ پروگرسیو آزاد پارٹی( ڈی اے پی اے) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ہمیں دوسری پارٹیوں کے امید واروں کی نقطہ چینی کرنے کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا: 'میں خود تمام پارٹیوں کی امید واروں کی عزت کرتا ہوں اور اپنے ساتھیوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی دوسرے امید وار کی نقطہ چینی کرنے سے پرہیز کریں موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ اپنے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کے ہمراہ تھے جنہوں نے اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) طویل عرصے سے تشدد سے نبردآزما منی پور میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ جمعہ کو فائرنگ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی تباہی اور مسلح افراد کے ووٹروں کو دھمکیاں دینے کی خبروں کی وجہ سے متاثر ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے:  آپ

کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے: آپ

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے مودی حکومت پر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھیلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ملک کی ترقی، سلامتی، اتحاد اور خودمختاری کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

19 Apr 2024 | 4:09 PM

سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image