NationalPosted at: Oct 30 2020 11:03AM نقوی نے مہرشی سوامی دیانند سرسوتی کو یاد کیا
نئی دہلی ، 30 اکتوبر ( یواین آئی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے جمعہ کے روز آریہ سماج کے بانی مہرشی سوامی دیانند سرسوتی کو ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
نقوی نے ٹوئٹ کیا’’آریہ سماج کے بانی ، عظیم مفکر ، سماجی مصلح ، مہرشی سوامی دیانند سرسوتی کی برسی پر خراج عقیدت‘‘۔
سوامی دیانند سرسوتی کو 30 اکتوبر 1883 کو اجمیر میں قتل کردیا گیا تھا۔
یاد رہے انہوں نے ویدوں کو فروغ دینےاور آریہ ورت کو آزادی دلانے کے لئے ممبئی میں آریا سماج کی بنیاد رکھی تھی ۔
یواین آئی،اظ