NationalPosted at: Nov 11 2020 5:09PM مولاناآزاد اور آچاریہ کرپلانی کی سالگرہ پر مودی نے خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 11 نومبر (یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے عظیم مفکراور مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد اور مشہور سیاستداں آچاریہ کرپلانی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے مسٹر مودی نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ’’مولانا آزاد اور آچاریہ کرپلانی ایسے غیر معمولی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں جنہوں نے ملک کی ترقی میں قابل ذکر خدمات پیش کی ہیں۔ انہوں نے غریب اور نوجوانوں کی زندگیوں کو بہتر کرنے کی سمت میں اپنے آپ کو وقف کردیا تھا۔ ان کی سالگرہ پر میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کے نظریات ہمیں مسلسل ترغیب دیتے رہیں گے۔‘‘
ان دونوں عظیمم شخصیتوں کی آج سالگرہ ہے اور یہ قوم اپنے محسنوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا