نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے اس سے نجات پانے والوں کا اعدادو شمار 84لاکھ کے نزدیک پہنچ گیا ہے۔
مختلف ریاستوں سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق بدھ کی دیر رات تک اس انفیکشن سے 40,907لوگ ٹھیک ہوئے، جس سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 83,74,708ہوگئی۔ وہیں انفیکشن کے 37,616نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد ساڑھے 89لاکھ کے پار پہنچ گئی۔ اس دوران 451مریضوں کی موت ہوجانے سے ان کا اعدادو شمار بڑھ کر 1,31,483ہوگیا ہے۔
کورونا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں فعال معاملات کی 80,221رہ گئی ہے۔ مہاراشٹر اس معاملے میں چوٹی پر برقرار ہے، کیرالہ 69,399فعال معاملات ساتھ دوسر نمبر پر ہے، دہلی، 42,004فعال معاملات کے ساتھ تیسرے، مغربی بنگال 26,296معاملات کے سات چوتھے نمبر پر ہے جبکہ کرناٹک اب 25,146معاملات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2325