NationalPosted at: Dec 1 2020 4:59PM ناگالینڈ کے یوم تاسیس پر ملک کو عوام کو صدر کی مبارکباد
نئی دہلی، یکم دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے منگل کو ناگالینڈ کے قیام کے دن کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں مسٹر کووند نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’ناگالینڈ کے یوم تاسیس کی ملک کے عوام کو مبارکباد‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا ’’ناگالینڈ بہترین ورثہ، ثقافت اور قدرتی خوبصورتی کا انوکھا نمونہ ہے۔ تمنا ہے کہ آنے والے برسوں میں ریاست ترقی کے نئے سنگ میل حاصل کرے گا‘‘۔
یو این آئی۔ این یو۔