NationalPosted at: Dec 1 2020 1:51PM مودی نے ناگالینڈ کے لوگوں کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی
نئی دہلی،یکم دسمبر (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے ناگالینڈ کے لوگوں کو ریاست کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔
مسٹر مودی نے آج ایک ٹویٹ پیغام میں کہا،’’ریاست کے یوم تاسیس پر ناگالینڈ کے بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد اور نیک دعائیں دیں۔ ناگالینڈ کے لوگ اپنے ہمت اور ہمدرد اخلاق کےلئے جانے جاتے ہیں۔ ان کی ثقافت غیر معمولی ہے اور اسی کے مطابق انہوں نے ملک کی ترقی میں تعاون دیا ہے۔ ناگالینڈر کی مسلسل ترقی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
ناگالینڈ کا قیام یکم دسمبر 1963 کو ملک کے 16 ویں ریاست کے طورپر کیا گیا تھا۔
یواین آئی۔اےایم۔