NationalPosted at: Dec 9 2020 4:56PM کورونا وائرس کے مریضوں کے گھر کے باہر پوسٹر نہیں چسپاں کیے جائیں گے: سپریم کورٹ
نئی دہلی، 9 دسمبر (یو این آئي) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے گھر کے باہر مناسب حکم کے بغیر پوسٹر نہ لگانے کی ہدایت دی جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے گھروں کے باہر پوسٹر اور انتباہی اشارے نہیں لگائے جانے چاہئیں۔ بنچ نے واضح کیا کہ ایسے پوسٹر صرف خصوصی حالات میں چسپاں کیے جاسکتے ہیں جب حکام کی جانب سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت خصوصی ہدایت کی جائے۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے متعلقہ درخواست نمٹا دی۔ ڈویژن بنچ میں جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ شامل تھے۔
یو این آئی۔ م ش۔ ایف اے۔ 1630