NationalPosted at: Dec 24 2020 10:07PM کرسمس کی شام کوکووند نے ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی
نئی دہلی ، 24 دسمبر (یواین آئی) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے کرسمس کے موقع پر ملک کے باشندں کو مبارکباد دی ۔
مسٹر کووند نے کرسمس کی شام کو جمعرات کے روز اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ’’ کرسمس کے مقدس موقع پرمیں ملک کے تمام باشندوں کو بالخصوص عیسائی بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ‘‘۔
مسٹرکووند نے کہا ’’کرسمس عسیٰ مسیح کی یوم پیدائش منانے کا تہوار ہے۔ یہ تہوار لوگوں کی زندگی میں امن ، خیر سگالی اور ہمدردی لاتا ہے ۔ اس تہوار پر ہم اپنے دل کو دسروں کے لئے محبت اور ہمدردی کے نو ر سے منور کرتے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا ’’ میری دعا ہے کہ یہ تہوار پوری دنیا میں امن کا ماحول اور تمام انسانیت میں ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھنے کا ذریعہ بنے۔ آئیے ہم اس تہوار پرعسیٰ مسیح کی پیار، شفقت اور انسانیت کی تعلیمات پر دوبارہ غور کریں اور ملک اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے عہد کریں ‘‘۔
یواین آئی ۔ ک ج