image
Friday, Apr 19 2024 | Time 10:22 Hrs(IST)
National

مودی ،شاہ نے جیٹلی کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مودی ،شاہ نے جیٹلی کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی ،28دسمبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کو پیر کےروز انکے 68ویں یوم پیدائش پر یادکرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے ملک کی ترقی کے لیے مسلسل کام کیا اور اہم کردار اداکیا مسٹر مودی نے آنجہانی رہنما مسٹر جیٹلی کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا،’’ میرے دوست ارون جیٹلی جی کو یوم پیدائش پرسلام ۔انکی شخصیت ، علم اور قانونی سمجھ کو ہرکوئی یادکرتاہے ۔انھوں نے ملک کی ترقی کےلیے مسلسل کام کیا۔ ‘‘
مسٹر شاہ نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا،’’ عظیم دوست ارون جیٹلی جی کو انکے یوم پیدائش پر سلام ۔وہ ایک بہترین رکن پارلیمان تھے ، جن کےعلم اور بصیرت کا کوئی ثانی نہیں ۔انھوں نے تاعمر ہندستانی سیاست میں اپنا کردارنبھایااور جنون اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ۔میری طرف سے انھیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔ ‘‘
مسٹر جیٹلی ملک کے معروف وکیل اور سیاست داں تھے ۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے اہم رہنما اور اور نریندرمودی حکومت کی پہلی میعادکار میں وزیرخزانہ تھے ۔ ملک کی سب سےبڑی معاشی اصلاح اشیااور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی )کو عملی جامہ پہنانے کا سہراانھیں کے سرہے ۔انکی پیدائش 28دسمبر 1952کو نئی دہلی میں ہوئی تھی ۔
یواین آئی۔ ایف اے

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) منی پور کی اندرونی اور بیرونی پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوگئی، جہاں عام انتخابات سے قبل کئی مہینوں سے نسلی تشدد دیکھنے میں آیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بہار میں لوک سبھا کے پہلے مرحلے کی چار سیٹوں پر ووٹنگ شروع

بہار میں لوک سبھا کے پہلے مرحلے کی چار سیٹوں پر ووٹنگ شروع

پٹنہ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں بہار کے چار پارلیمانی حلقوں گیا ( محفوظ)، اورنگ آباد، نوادہ اور جموئی (محفوظ) میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
مودی نے ووٹروں سے پرجوش انداز میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی نے ووٹروں سے پرجوش انداز میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ملک میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر ووٹنگ کرنے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image