NationalPosted at: Jan 16 2021 11:31PM دہلی میں کورونا شفایابی شرح بڑھ کر97.87 فیصد
نئی دہلی 16 جنوری(یواین آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال کیسز اب تقریباً 2600 رہ گئے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ یہاں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.87 فیصد ہو گئی ہے۔
دہلی میں ہفتہ کے روز ایکٹیو کیسز 104 سے گھٹ کر 2691 رہ گئے۔ دارالحکومت میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ سے فعال کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 299 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 632183 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 397 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 618754 ہوگئی۔
اس دوران مزید چھ اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10738 ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات محض 1.7 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کے معاملے میں دہلی پورے ملک میں چوتھے مقام پر ہے۔
دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنتوں کے دوران 71957 نموں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہو نے والی جانچ کی تعداد بڑھ کر 98.05 لاکھ کے پارہوگئی ہے۔
یواین آئی۔الف الف