NationalPosted at: Jan 20 2021 7:49PM مودی نے جلپائی گڑی حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا
نئی دہلی،20 جنوری (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے مغربی بنگال کے جلپائی گڑی میں سڑک حادثے میں کئی لوگوں کے مارے جانے اور زخمی ہوئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر مودی نے بدھ کو ٹویٹ پیغام میں کہا،’’مغربی بنگال کے جلپائی گڑی میں دھوپگڑی علاقے میں ہوئی سڑک حادثہ بےحد تکلیف دہ ہے۔مایوسی کی اس گھڑی میں متاثر کنبوں کے تئیں میری تعزیت۔ دعا کرتا ہوں کہ حادثے میں زخمی ہوئے لوگ جلد صحت مند ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ اس سڑک حادثے میں بولڈر سے لدا ایک ٹرک ایک نجی کار اور میجک وین پر لٹ گیا،خبروں کے مطابق حادثے میں 13 لوگوں کی جان گئی ہے اور کئی لوگ زخمی ہوگئے۔کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔