NationalPosted at: Jan 22 2021 1:21PM تیرہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے کوئی موت نہیں
نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کی وجہ سے کوئی اموات نہیں ہوئیں۔
انڈومان و نکوبار جزائر، آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، آسام، دادرا و نگر حویلی اور دمن ودیو، لداخ، لکشدیپ، منی پور، میزورم، ناگالینڈ، پڈوچری، سکم اور تریپورہ میں گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔
جمعہ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 14545 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 25 ہزار 428 ہوگئی ہے۔ وہیں صحت مند ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 83 ہزار 708 تک جا پہنچی ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 153032 ہوگئی ہے اور سرگرم معاملات کی تعداد دو لاکھ سے کم ہو کر 188688 ہوگئی ہے۔ ملک میں 10 لاکھ 43 ہزار 534 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔