NationalPosted at: Jan 24 2021 8:28PM سردی، کہرے کی چادر نے دہلی کو اپنی آغوش میں لیا
نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) قومی دار الحکومت کے علاقے میں اتوار کو کافی سردی رہی اور زبردست کہرے کے سبب حد نگاہ اور ڈرائیوری سے متعلق وجوہات کی وجہ سے کل 18 ریل گاڑیوں کے چلنے میں تاخیر ہوئی محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں تک متوسط سے کافی گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دارالحکومت میں صبح درجہ حرارت نو ڈگری اور درجہ حرارت کے کم ہونے کے سبب عوام کو شدید ٹھنڈ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دارالحکومت میں اتوار کو ہوا کا معیار کافی خراب کٹیگری کا درج کیا گیا ہے۔ دارالحکومت کے درجہ حرارت میں مشرقی ہواؤں (پروائی) کے سبب تھوڑا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
یو این آئی،ایم اے۔