image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 14:47 Hrs(IST)
National

تقریباً 16 لاکھ صحت کارکنان کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگے

تقریباً 16 لاکھ صحت کارکنان کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگے

نئی دہلی ، 24 جنوری (یواین آئی) ملک میں اتوار کی صبح آٹھ بجے تک مجموعی طور پر 16 لاکھ (15،82،201) طبی اہلکاروں کو کورونا وائرس (کوویڈ19) کاٹیکہ لگایا جاچکا ہے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، تقریبا 3512 سیشنوں میں لگ بھگ دو لاکھ (191609) افراد کوٹیکہ لگایا گیا۔ اب تک ، 27920 سیشن ہوچکے ہیں ملک میں محض 6 دن کی مدت میں دس لاکھ افراد کو کورونا ویکسین کی خوراک دی گئی۔ یہ تعداد امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں ٹیکہ لگائے گئے لوگوں سے زیادہ ہے۔ برطانیہ کو اس اعدادوشمار تک پہنچنے میں 18 دن لگے جبکہ امریکہ کو10 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین فراہم کرنے میں دس دن لگے۔
ریاستوں / مرکز کے علاقوں میں صحت کارکنوں کو کورونا ویکیسن دیئے جانے کا اعداد و شماراس طرح ہے۔ انڈمان نکوبار جزیرے 1998، آندھرا پردیش 147030، اروناچل پردیش 6511، آسام 13،881، بہار 76،125، چندی گڑھ 1،502، چھتیس گڑھ 28،732 ، دادرا اور نگر حویلی 345، دمن اور دیو 283، دہلی 25811، گوا 1561، گجرات 78466، ہریانہ 71297، ہماچل پردیش 13544، جموں کشمیر 11،647، جھارکھنڈ 14،806، کرناٹک 1،88،971، کیرالہ 53،529 ، لداخ 558 ، لکشدیپ 633 ، مدھیہ پردیش 38،278 ، مہاراشٹر 99،885 ، منی پور 2،319 ، میگھالیہ 2،236 ، میزورم 3،979، ناگالینڈ 3443، اڈیشہ 152371، پدوچیری 1،478، پنجاب 30319 ، راجستھان 67،270 ، سکم 960 ، تامل ناڈو 59226، تلنگانہ 1،10،031، تریپورہ 14252، اتر پردیش 123761 ، اتراکھنڈ 10،514 ، مغربی بنگال 84،505 اورٹیکے لگوانے والے دیگر 40144 ہیں۔
جاری ۔یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر کے ترجمان ڈاکٹر طاہر چودھری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں اور باقی ہماری پارٹی کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

واشنگٹن، 28 مارچ (یو این آئی) امریکی شہر بالٹی مور میں پل گرنے کے مقام سے دن کے وقت ایک پک اپ ٹرک میں دو لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

اکرا، 28 مارچ (یو این آئی) گھانا کے تشدد زدہ علاقے میں بدھ کو ایک کار حادثے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

میڈرڈ، 28 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار اور دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز 2024 بیڈمنٹن کے پہلے راؤنڈ میں کینیڈا کی وین یو ژانگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image