image
Friday, Apr 19 2024 | Time 10:48 Hrs(IST)
National

یوم جمہوریہ پر تشدد کے لیے امت شاہ ذمہ دار: کانگریس

یوم جمہوریہ پر تشدد کے لیے امت شاہ ذمہ دار: کانگریس

نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی)کانگریس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کسان تحریک کے دوران ہوئے تشدد کو خفیہ ایجنسی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ امت شاہ اس کے لیے ذمہ دار ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کو انھیں فوراً برخاست کرنا چاہیے کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ لاء اینڈ آرڈر اور خفیہ نظام کی ناکامی کے لیے مسٹر شاہ ذمہ دار ہیں۔ کسان تحریک کی آڑ میں دہلی میں جو منظم تشدد اور انارکی ہوئی ہے‘ اس سے منسلک خفیہ اطلاع مسٹر شاہ کے پاس تھی اور اس کے باجود تشدد روکنے میں وہ ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تمام اطلاعات وزیرداخلہ کو تھیں تو وقت پر تشدد روکنے کے لیے قدم کیوں نہیں اٹھائے گئے۔ انہوں نے اسے وزیر داخلہ کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ اس ناکامی کے مد نظر مسٹر شاہ کو ایک لمحہ بھی عہدے پر قائم رہنے کا حق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر دہلی میں دوسری بار تشدد ہوا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسٹر شاہ اس عہدے کے لائق نہیں ہیں لہٰذا انھیں برخاست کیا جانا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت تشدد کرنے والوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور سوچی سمجھی سازش کے تحت دونوں کی ملی بھگت سے دہلی میں تشدد کو انجام دیا گیا ہے۔ حکومت تحریک کار کسانوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے انھیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ حکومت فسادیوں اور غیر سماجی عناصر پر کاروائی کرنے کے بجائے کسان مورچہ کے رہنماؤں پر مقدمے درج کر رہی ہے۔
جاری...یو این آئی،ایم اے۔

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتراکھنڈ کی پانچوں سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) منی پور کی اندرونی اور بیرونی پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوگئی، جہاں عام انتخابات سے قبل کئی مہینوں سے نسلی تشدد دیکھنے میں آیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image