image
Friday, Apr 19 2024 | Time 11:23 Hrs(IST)
National

جیو کا نیا دھماکہ،1999 میں نیا جیو فون اور 2 سال تک مفت کالنگ

جیو کا نیا دھماکہ،1999 میں نیا  جیو فون اور 2 سال تک مفت کالنگ

نئی دہلی، 26 فروری(یو این آئی)موبائل صارفین کے لئے بڑی خوش خبری ہے اب ریلائنس جیو، جیو فون صارفین کیلئے ایک ’نیا جیو فون2021 آفر‘ لیکر آیا ہے یہ ایک جامع پلان ہے، جس میں جیو فون خریدنے پر گراہک کو 1999 روپے ادا کرنے ہونگے۔ ساتھ ہی صارفین کو 2 سال تک کی ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ 2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا دوسرے پلان 1499 روپے کا ہے جس میں صارفین کو جیو فون کے ساتھایک سال تک کی ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔یہ جانکاری ریلائنس جیو کے ڈائریکٹر شری آکاش انبانی نے یہاں ایک پریس ریلیز میں دی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ”جب دنیا 5G انقلاب کی دہلیز پر کھڑی ہے۔ تب ہندوستان میں 30 کروڑ لوگ 2 جی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ انٹر نیٹ کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گزشتہ 4 برسوں میں جیو نے انٹر نیٹ کو سبھی تک پہنچایا ہے اور ہر ہندوستانی کو ٹیکنالوجی کا فائدہ ملا ہے۔ ٹیکنالوجی اب کچھ چنندہ لوگو ں کا خاص اختیار نہیں رہ گیا ہے۔ نیو جیو فون 2021 آفر اس سمت میں اٹھایا گیا ایک اور قدم ہے۔ جیو میں ہم اس ڈیجیٹل ڈیوائڈ کو مٹانے کا کام جاری رکھیں گے۔“
جیو فون کو ان کے سستے دام اور اچھی بیٹری کی وجہ سے زیادہ مقولیت حاصل ہوئی تھی۔ اس فیچر فون کا استعمال اس وقت ہندوستان کی ایک بڑی آبادی کررہی ہے۔ اس سیریز میں ابھی تک کمپنی نے دو فون کو لانچ کئے ہیں۔ اس سیریز کا پہلا فون جیو فون تھا۔ اس کے بعد کمپنی نے جیو فون 2 لانچ کیا۔ یہ فیچر فون سیل چارٹ میں سب سے اوپر ہے اور حال میں فیچر فون بازار میں سرکردہ ہے۔ ریلائنس جیو نے جیو فون کو ’انڈیا کا سمارٹ فون‘ کے نام سے برانڈ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آفر میں موجودہ جیو فون صارفینکا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ یکمشت 749 روپے ادا کرنے پر انہیں ایک سال تک ری چارج سے آزادیملے گی۔ ان لمیٹڈ کالنگ اور 2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔ یہ آفر یکم مارچ سے پورے ہندوستان میں نافذالعمل ہوجائے گا۔ سبھی ریلائنس رٹیل اور جیو ریٹیلرز پر آفر کا فائدہ لیا جاسکتاہے۔
30 کروڑ 2 جی صارفینکی حالت انتہائی خستہ ہے۔ جہاں سمارٹ فون صارفین کو اکثر کالنگ کیلئے کوئی پیسہ نہیں دینا ہوتا وہیں وائس کالنگ کیلئے فیچر فون صارف کو2 جی استعمال کرتے ہیں انہیں 1.2 روپے سے 1.5 فی منٹ تک اداکرنا پڑتاہے۔ وہیں کنیکشن جاری رکھنے کیلئے بھی 50 روپے ماہانہ تک ادا کرنے پڑتے ہیں۔ جیو نے اس آفر کو 2 جی سے آزاد ہندوستان کیلئے بڑا قدم بتایا ہے۔ پچھلے کچھ برسوں میں جیو فون رکھنے والوں کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ جیو کی نظر ان 30 کروڑ2 جی صارفین پر ہے جو فیچر فون استعمال کرتے ہیں۔
یو این آئی۔ ۔ م س-م الف

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتراکھنڈ کی پانچوں سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

نیروبی، 19 اپریل (یو این آئی) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جمعرات کو ملک کے شمال مغربی حصے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوئے 10 سینئر کمانڈروں میں فوجی سربراہ فرانسس اوگولا کی موت کی تصدیق کی۔

...مزید دیکھیں
وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image