NationalPosted at: Feb 28 2021 10:16AM پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار
نئی دہلی ، 28 فروری (یواین آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان اتوار کے روز گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں دارالحکومت دہلی میں پٹرول فی الحال 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ہفتے کے روز ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں گذشتہ روز خام تیل میں نرمی آئی۔ اوپیک پلس ممالک کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے والا ہے تاکہ تیل کی پیداوار میں اضافے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
یواین آئی،اظ