NationalPosted at: Mar 2 2021 11:54PM دلی میں کورونا کے 217 نئے معاملے
نئی دہلی، 2 مارچ (یو این آئی) راجدھانی دلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا متاثرہ کسی مریض کی موت کی رپورٹ نہیں ہے۔ وہیں انفیکشن کے 217 معاملے سامنے آئے ہیں۔
دلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق نئے معاملون کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 639681 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 10911 لوگ اپنی جان گنوا چکی ہیں۔
راجدھانی میں سرگرم معاملوں کی تعداد اس وقت 1543 ہے۔ کنٹینمنٹ زونوں کی تعداد 562 ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔