NationalPosted at: Mar 2 2021 11:50PM ٹول کٹ معاملے میں نکیتا جیکب کی درخواست ضمانت پر سماعت 9 مارچ کو
نئی دہلی، 2 مارچ (یو این آئی) دلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت ٹول کٹ معاملے میں سماجی کارکن اور وکیل نکیتا جیکب کی عبوری ضمانت پر 9 مارچ کو اگلی سماعت کرے گی۔
ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ متعلقہ عرضی پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت سے کہا کہ محترمہ جیکب کی عرضی پر تفصیلی جوب کے لئے وقت کی ضرورت ہے۔ جس پر عدالت نے دلی پولیس کو 9 مارچ تک اپنا جواب داخل کرنے کی اجازت دی۔
عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 9 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اسی دن متعلقہ معاملے سے جڑے دیگر ملزمین شانتانو ملک کی عبوری ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔
یو این آئی۔ این یو۔