image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 13:18 Hrs(IST)
National

زراعت اور دیہی شعبے کو مضبوط بنانے پر حکومت کی توجہ: تومر

زراعت اور دیہی  شعبے کو مضبوط بنانے پر حکومت کی توجہ: تومر

نئی دہلی، 4 مارچ (یو این آئي) وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت کی توجہ زراعت اور دیہی شعبے کی ترقی اور مضبوطی پر مرکوز ہے اس کے لیے بہت ساری اہم اسکیمیں اور پروگرام چلائے جارہے ہیں، جو چھوٹے کسانوں کے لئے بہت فائدہ مند ہیں مسٹر نریندر سنگھ تومر نے جمعرات کے روز ایشیا پیسیفک رورل اینڈ ایگریکلچرل کریڈٹ ایسوسی ایشن (اے پی آر سی اے) اور نیشنل ایگریکلچرل اینڈ رورل بینک (نابارڈ) کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ "علاقائی پالیسی فورم" کے اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔
دنیا بھر سے 24 ممالک کے 78 اداروں کی رکنیت والے اے پی آر سی اے کے 'علاقائی پالیسی فورم' بنیادی موضوع 'زراعتی کاروبار کلسٹر اور کریڈٹ بڑھانے والے آلات کے فروغ کے لئے ترقیاتی تعاون' تھا۔ اس فورم کے دو ذیلی موضوعات تھے "چھوٹے کسانوں کی زمرہ بندی اور زراعتی ترقی میں ان کا کردار" اور "گارنٹی میکانزم: کسانوں کے گروپوں کے لئے کریڈٹ پروموشن کا حل"۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستانی معیشت زراعت اور دیہات پر مبنی ہے، جس کی ترقی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی مستقل کوششیں کررہے ہیں۔ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ جب تک دیہات میں روزگار اور پیسہ نہیں ہوگا، تب تک زراعت ترقی نہیں کرے گی۔
انہوں نے ایشیا-بحر الکاہل کے ممالک میں عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی، خاص طور پر دیہی غریبوں پر اس وبا کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے فورم کو حکومت کی خود انحصار ہندوستان مہم کے بارے میں بتا یا۔ تقریبا 6865 کروڑ روپئے خرچ کرکے 10 ہزار نئے ایف پی او بنائے جارہے ہیں۔
یو این آئي۔ م ش۔ 1435

خاص خبریں
سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد کےلاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

...مزید دیکھیں
ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

کوئٹو، 16 اپریل (یو این آئی) جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبہ گویا کے سمبورونڈن علاقے میں مسلح حملے میں دو پولس افسروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر میں دو دنوں کی موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے اور اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
اراضی گھوٹالہ کے معاملے میں رانچی سمیت دیگر مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

اراضی گھوٹالہ کے معاملے میں رانچی سمیت دیگر مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

رانچی، 16 اپریل (یو این آئی) جھارکھنڈ میں ای ڈی کی ٹیم زمین گھوٹالے کے معاملے میں پھر سے دارالحکومت رانچی اور دیگر مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

غزہ، 16 اپریل (یو این آئی) اسرائیل حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ وہ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے سے پہلے اپنے یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بناسکے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ:منوج سنہا کا اظہار افسوس، کہا میں خود صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں

سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ:منوج سنہا کا اظہار افسوس، کہا میں خود صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کی صبح یہاں جہلم میں کشتی الٹنے کے واقعے میں انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کیا۔

...مزید دیکھیں
جاپان کے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے

جاپان کے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے

ٹوکیو، 16 اپریل (یو این آئی) جاپان کے کوشیما میں پیر کی دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image