NationalPosted at: Mar 7 2021 11:13PM جن اوشدھی کیندروں سے سستی دوائیں خریدنے کے لئے عوام سے اپیل
نئی دہلی، 7 مارچ (یواین آئی) وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ’جن اوشدھی دوس‘ تقریبات سے خطاب کیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے این ای آئی جی آر آئی ایچ ایم ایس، شیلانگ میں 7500 ویں جن اوشدھی کیندر کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ وزیراعظم نے بہترین کام کے لئے متعلقین کی خدمات کا اعتراف کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزرا جناب ڈی وی سدانند گوڑا، جناب منسکھ مانڈویا، جناب انوراگ ٹھاکر، ہماچل پردیش، میگھالیہ کے وزرائے اعلی ، میگھالیہ اور گجرات کے نائب وزرائے اعلی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے پانچ مقامات یعنی شملہ، ہماچل پردیش، بھوپال، مدھیہ پردیش، احمد آباد، گجرات، ماروتی نگر، دیو اور منگلور ، کرناٹک کے استفادہ کنندگان، کیندر سنچالک، جن اوشدھی متروں سےبات چیت کی۔ استفادہ کنندگان سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان سے اپیل کی کہ وہ ایک صحت مند طرز زندگی اختیار کریں۔وزیراعظم نے ان سے کہا کہ سستی ہونے کی وجہ سے مریض مطلوبہ دوائیں استعمال کررہے ہیں جس سے ان کی صحت بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے جن اوشدھی تحریک کو فروغ دینے کےلئے نوجوانوں کی تعریف کی اور ان سے کہا کہ وہ اس وقت چلائی جارہی ویکسین کی مہم میں مدد کریں۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا