NationalPosted at: Apr 22 2021 10:02PM وزیراعظم نے مولانا وحید الدین خاں کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا
نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے مولانا وحید الدین خاں کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا ہے وزیراعظم نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’مولانا وحید الدین خان کے انتقال کی خبر سن کر دکھی ہوں۔ عالم دین اور روحانی امور پر گرفت رکھنے کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا برادری کی خدمت اور انہیں سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لئے ان میں جنون تھا۔ ان کے کنبے کے لوگوں اور اقلیتی خیر خواہوں سے میری تعزیت۔ خدا ان کی روح کو سکون دے۔ ‘‘
یو این آئی۔ این یو۔