NationalPosted at: Apr 22 2021 10:43PM وزیراعظم نے آکسیجن کی سپلائی اور دستیابی کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد کی
نئی دہلی،22 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں آکسیجن کی سپلائی کا جائزہ لینے اور اس کی دستیابی میں اضافے کے طور طریقوں کا جائزہ لینے کےلیے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی۔ افسران نے آکسیجن کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے پچھلے کچھ ہفتوں میں کی گئی کوششوں سے انہیں واقف کرایا۔
وزیراعظم نے بہت سے پہلوؤں پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت : آکسیجن کی پیداوار میں اضافہ، صحت سہولیات میں اضافے کے لیے آکسیجن کی فراہمی کی غرض سے اس کی تقسیم اور اختراعی طور طریقوں میں اضافے کے بارے میں بتایا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ریاستوں کی آکسیجن کی مانگ معلوم کرنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ ایک تال میل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ریاستوں کو کی جانے والی آکسیجن کی سپلائی میں لگاتار اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 20 ریاستوں کی موجودہ یومیہ 6785 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن کےتناظر میں حکومت ہند نے 21 اپریل سے ان ریاستوں کے لیے 6822 میٹرک ٹن یومیہ مختص کی ہے۔
قابل غور ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں رقیق بی آکسیجن کی دستیابی میں تقریباً 3300 میٹرک ٹن یومیہ کا اضافہ ہوا ہے، جس میں پرائیویٹ اور سرکاری اسٹیل پلانٹس صنعتوں، آکسیجن بنانے والی کمپنیوں نے تعاون دیا ہے نیز غیر لازمی صنعتوں کے لیے آکسیجن کی سپلائی کی ممانعت کی گئی ہے۔
افسروں نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ جلد سے جلد منظور شدہ پی ایس اے آٓکسیجن پلانٹس میں کام کاج شروع کرنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا