NationalPosted at: Apr 23 2021 12:27PM نائب صدر نے ویرار آگ حادثے پر غم کا اظہار کیا
نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مہاراشٹر کے ویرار کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے جان ومال کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں ، مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ویرار کے کووڈ 19 اسپتال میں آگ لگنے سے لوگوں کی موت کا بہت دکھ ہے۔
انہوں نے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی تمنا کرتے ہیں۔
ممبئی کے ویرار واقع وجے بلبھ اسپتال میں آگ لگنے کی خبر ہے۔ مہاراشٹر پولیس کے مطابق اسپتال میں آگ لگنے سے 13 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔