image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 06:59 Hrs(IST)
National

دو دن کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ، شفایابی کی شرح 97.78 فیصد

دو دن کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ  ، شفایابی کی شرح 97.78 فیصد

نئی دہلی ، 24 ستمبر(یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں دو دنوں تک کمی درج کیے جانے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے ، جس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.78 فیصد ہو گئی ہے دریں اثنا ملک میں جمعرات کو 72 لاکھ 20 ہزار 642 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئےہیں اور اب تک 84 کروڑ 15 لاکھ 18 ہزار 26 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں  مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 31،382 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 35 لاکھ 94 ہزار 803 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا 32،542 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد تین کروڑ 28 لاکھ 48 ہزار 273 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1478 کم ہو کر تین لاکھ 162 رہ گئے ہیں۔ وہیں مزید 318 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،46،368 ہو گئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.78 فیصد ہو گئی ہے اورایکٹو کیسز کی شرح 0.89 پرآ گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔
ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ ابھی ملک کے پہلے نمبر پر ہے ، حالانکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 980 ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے جس سے ان کی تعداد 160616 رہ گئی ہے۔ وہیں 20،510 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4394476 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے میں 152 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24191 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 791 کم ہو کر 42753 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 61 مریضوں کی موت کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138725 ہو گئی ہے۔ وہیں 4050 لوگوں کے صحتیاب ہونےسے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 6353079 ہوگئی ہے۔
جاری ۔ ک ج

خاص خبریں
لوک سبھا انتخابات: راہل نے مانڈیا میں 'پہلی نوکری پکی' اسکیم کا اعلان کیا

لوک سبھا انتخابات: راہل نے مانڈیا میں 'پہلی نوکری پکی' اسکیم کا اعلان کیا

مانڈیا (کرناٹک)، 17 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کو مانڈیا میں بے روزگاری سے نمٹنے کے مقصد سے پارٹی کی نئی پہل کا انکشاف کیا اور 'پہلی نوکری پکی' گارنٹی نامی ایک نئی اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا مسٹر گاندھی نے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی کوئی گارنٹی قابل بھروسہ نہیں, وہ صرف فسادات  گارنٹی  پر عمل کرتی ہے:ممتا بنرجی

بی جے پی کی کوئی گارنٹی قابل بھروسہ نہیں, وہ صرف فسادات گارنٹی پر عمل کرتی ہے:ممتا بنرجی

کلکتہ 17اپریل (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کے منشور کی سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوئی بھی ضمانت قابل عمل نہیں ان کی صرف ایک ہی ضمانت قابل عمل ہے وہ فرقہ وارانہ فسادات کی ہے آسام میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ وزیر اعظم مودی کسی کے لیے کچھ بھی کریں گے۔

...مزید دیکھیں
مودی  ’ شکتی ‘ اور سچائی کی  نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں  : پرینکا گاندھی

مودی ’ شکتی ‘ اور سچائی کی نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں : پرینکا گاندھی

نئی دہلی، 17 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ خود کو دیوی کے بھکت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور خود کو سب سے بڑا سچ بولنے والا کہتے ہیں، لیکن سچائی یہ ہے کہ مسٹر مودی شکتی ‘ اور سچائی کی نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں مسٹر مودی کا نام لئے بغیر، محترمہ واڈرا نے کہا، "جو لوگ آج اقتدار میں ہیں وہ ماں شکتی اور ستیہ (سچائی) کے نہیں بلکہ ستّا ( اقتدار وسیاسی طاقت )کے پجاری ہیں۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کو عطیات کو مسترد کرنا چاہئے، پرہلاد نے راہل کو نشانہ بنایا

انڈیا گروپ کو عطیات کو مسترد کرنا چاہئے، پرہلاد نے راہل کو نشانہ بنایا

ہبلی 17 اپریل (یو این آئی) جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اپوزیشن کانگریس کے درمیان الیکٹورل بانڈ اسکیم پر رسہ کشی بڑھتی جارہی ہے اور اس تنازعہ پر بحث و تکرار اور الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے دونوں پارٹیاں لفظوں کی جنگ میں داخل ہو چکی ہیں مرکزی وزیر اور کرناٹک میں دھارواڑ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار پرہلاد جوشی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انڈیا گروپ نے انتخابی بانڈز کے ذریعے بی جے پی کے برابر عطیات حاصل کیے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے غربت ختم کرنے کے لئے 10 ضمانتیں دی ہیں

کانگریس نے غربت ختم کرنے کے لئے 10 ضمانتیں دی ہیں

چنڈی گڑھ، 17 اپریل (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری کماری شیلجا نے کہا کہ کانگریس نے اپنے منشور میں غربت کے خاتمے کے لیے 10 ضمانتیں دی ہیں محترمہ شیلجا نے بدھ کو میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) غربت کو ختم کرنے کا دعویٰ تو کر رہی ہے، لیکن حالات پہلے سے بدتر ہیں بی جے پی اپنے منشور میں غریبوں کی خدمت کی بات تو کرتی ہے، لیکن غربت ختم کرنے کے معاملے پر خاموش ہے۔

...مزید دیکھیں
اگر کشمیر میں ترقی اور خوشحالی آئی ہے تو بی جے پی اپنے اُمیدوار میدان میں کیوں نہیں اُتارتی:عمر عبداللہ

اگر کشمیر میں ترقی اور خوشحالی آئی ہے تو بی جے پی اپنے اُمیدوار میدان میں کیوں نہیں اُتارتی:عمر عبداللہ

سری نگر،17اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بہت ساری جماعتیں میدان میں ہونگی اور ہر کوئی جماعت یہاں کے عوام کی نمائندگی کرنے کے دعوے کرےگی انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بھاجپا کو ایک بار نہیں بلکہ دو بار یہاں لاکر حکومت کرنے کا موقعہ فراہم کیا وہ بھی آج دوبارہ یہاں کے عوام کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کرنے فریبی نعرے دیں گے لیکن یہاں کے عوام کو ووٹ ڈالنے سے پہلے اس بات پر غور و فکر کرنا ہوگا کہ اگر وہ کسی جماعت کو ووٹ ڈالیں گے تو اس کا آگے جاکر کیا اثر پڑے گا۔

...مزید دیکھیں
دہلی نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی

دہلی نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی

احمد آباد، 17 اپریل (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد دہلی کیپٹلس نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ کے 32ویں میچ میں جیک فریزر میک گرک (20) رنز اور شائی ہوپ (19) کی شاندار اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی دہلی کی ٹیم نے 90 رنز کے چھوٹے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تیز شروعات کی۔

...مزید دیکھیں

کانگریس نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ انتخابی بانڈز سے متعلق ٹویٹس کو ہٹانے پر گہرا اعتراض ظاہر کیا

17 Apr 2024 | 11:25 PM

نئی دہلی، 17 اپریل (یو این آئی) انتخابی بانڈز کے سلسلے میں مودی حکومت پر لگاتار حملہ کرنے والی کانگریس پارٹی نے آج انتخابی بانڈز سے متعلق ایک ٹویٹ کو ہٹانے کے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض ظاہر کیا اور اس ہدایت کو اظہار رائے کی آزادی پر حملہ قرار دیا۔

دہلی نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی

دہلی نے گجرات کو چھ وکٹوں سے شکست دی

17 Apr 2024 | 11:06 PM

احمد آباد، 17 اپریل (یو این آئی) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد دہلی کیپٹلس نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ کے 32ویں میچ میں جیک فریزر میک گرک (20) رنز اور شائی ہوپ (19) کی شاندار اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی دہلی کی ٹیم نے 90 رنز کے چھوٹے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تیز شروعات کی۔ تاہم انہیں دوسرے ہی اوور میں اوپنر جیک فریزر میک گرک کی وکٹ گنوانی پڑی۔ جیک فریزر نے 10 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر (20) رنز بنائے۔ تیسرے اوور میں پرتھوی شا بھی سات رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ابھیشیک پورل نے سات گیندوں میں چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (15) رنز بنائے۔ چوتھی وکٹ کے طور پر، شائی ہوپ 10 گیندوں میں (19) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ کپتان رشبھ پنت (16) اور سمیت کمار (نو) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ دہلی نے 8.

اداکارہ نہیں ڈاکٹر بننا چاہتی  تھیں پونم ڈھلوں

اداکارہ نہیں ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں پونم ڈھلوں

17 Apr 2024 | 11:04 AM

ممبئی، 17 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار پونم ڈھلوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائیوں تک شائقین کو محظوظ کیا لیکن کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگا وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

image