NationalPosted at: Sep 24 2021 7:42PM مرکز نے مہنت نریندر گری کی موت کے معاملے میں سی بی آئی جانچ کو منظوری دی
نئی دہلی ، 24 ستمبر (یو این آئی) اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ موت کے معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کرے گی سی بی آئی ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ مرکزی حکومت نے اترپردیش حکومت کی درخواست پرجانچ کی منظوری دے دی ہے ڈیپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) نے سفارش کی بنیاد پر جانچ سے متعلق ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے ملک کی سادھوؤں کی سب سے بڑی تنظیم کے صدررہے مہنت گری کی لاش پیر کو اتر پردیش کے پریاگ راج کے باگھمبری مٹھ میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی ۔
یواین آئی ۔ ک ج