Thursday, Dec 9 2021 | Time 03:37 Hrs(IST)
National

ووکل فار لوکل کو معمول میں ڈھالنا ضروری : مودی

ووکل فار لوکل کو معمول میں ڈھالنا ضروری : مودی

نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) ملک میں ایک ارب کوویڈ ویکسینیشن کی حصولیابی میں دیسی ویکسین کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر نے آج کہا کہ ہمیں اپنے معمول میں ووکل فار لوکل کو ڈھالنا ہوگا ملک میں ایک ارب کووڈ ویکسین کے حصولیابی کے بعد قوم سے اپنے خطاب میں مسٹرمودی نے جمعہ کو کہا کہ یہ کامیابی صرف دیسی ویکسین کی طاقت پر حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ، ’‘ہندوستان کا پورا ویکسینیشن پروگرام سائنس کے بطن میں پیدا ہوا ہے ، سائنسی بنیادوں پر پروان چڑھا ہے اور سائنسی طریقوں سے چاروں سمتوں تک پہنچا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ اس سمت میں آگے بڑھتے ہوئے ہمیں دیوالی کے موقع پر مقامی مصنوعات کی خریداری پر زور دینا ہوگا اور اسے اپنے معمول میں لانا ہے۔
انہوں نے کہا ، ’جس طرح سوچھ بھارت ابھیان ایک عوامی تحریک ہے ، اسی طرح ہندوستان میں بنی ہوئی چیزیں خریدنا ، ہندوستانیوں کی بنائی ہوئی چیزیں خریدنا ، ووکل فار لوکل ہونا ، یہ ہمیں معمول میں لانا ہی ہوگا۔ میں آپ سے پھر یہ کہوں گا کہ ہمیں ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز جو میڈ ان انڈیا ہو، جسے بنانے میں کسی ہندوستان کے باشندے کا پسینہ بہا ہو، اسے خریدنے پر زور دینا چاہیے۔ اور یہ سب کی کوشش سے ہی ممکن ہوگا‘۔
یو این آئی،ایم اے۔

خاص خبریں
جنرل راوت کا ہیلی کاپٹر کنور میں حادثہ کا شکار،  13کی موت

جنرل راوت کا ہیلی کاپٹر کنور میں حادثہ کا شکار، 13کی موت

نئی دہلی، 8دسمبر (یو این آئی) دفاعی سربراہ جنرل بپن راوت، انکی اہلیہ اور کچھ دیگر فوجی حکام کو لے جارہا فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر آج تملناڈو میں نیل گری ضلع کے کنور علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا، اس میں 14لوگ سوار تھے جن میں سے صرف ایک شخص بچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کووند،نائیڈو، مودی، سونیا نے جنرل راوت کی موت پرافسوس کا اظہار کیا

کووند،نائیڈو، مودی، سونیا نے جنرل راوت کی موت پرافسوس کا اظہار کیا

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 دیگرافسران کی بدھ کو تمل ناڈو کے ضلع نیلگیری کے کنور کے نزدیک ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں موت ہو جانے پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کانگریس صدر سونیا اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ایڈیڈ ری پروڈکٹیو ٹکنالوجی بل اور سروگیسی ریگولیشن بل پارلیمنٹ میں منظور

ایڈیڈ ری پروڈکٹیو ٹکنالوجی بل اور سروگیسی ریگولیشن بل پارلیمنٹ میں منظور

نئی دہلی، 8دسمبر (یو این آئی) راجیہ سبھا نے بد ھ کو معاون ری پروڈکٹیو ٹکنالوجی ریگولیشن بل 2021اور سروگیسی ریگولیشن بل 2020کو منظور کردیا جو معاون تولیدی ٹکنالوجی اور محفوظ سروگیسی سے متعلق طبی مراکز کے ضابطے سے متعلق ہے۔

...مزید دیکھیں
جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

دہرادون،8 دسمبر(یو این آئی) وزیر اعلی کی رہائش گاہ پرقانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے موقع پر سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہوئی موت پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
حکومت کے مسودے پر کسان تنظیموں میں اتفاق

حکومت کے مسودے پر کسان تنظیموں میں اتفاق

نئی دہلی،8 دسمبر (یواین آئی) دہلی کی سرحد پر پچھلے ایک سال سے جاری کسانوں کی تحریک کو ختم کرنے کےلئے حکومت کی جانب سے بھیجے گئے مسودے پر کسان تنظیموں کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے اور امید ہے کہ جمعرات کو تحریک واپس کرنے پر فیصلہ ہوجائے۔

...مزید دیکھیں
یو این آئی کے سابق  چیف ایڈیٹر کٹی کا انتقال

یو این آئی کے سابق چیف ایڈیٹر کٹی کا انتقال

نئی دہلی، 08 دسمبر (یو این آئی) ملک کی معروف نیوز ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے سابق چیف ایڈیٹر اور جنرل منیجر کے پی کے کٹی کا آج یہاں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
شوپیاں انکاونٹر: تین  جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاونٹر: تین جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے چیک چھولند علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم میں تین جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
10 دسمبر کو ریلیز ہوگی پردیپ پانڈے چنٹو کی ’مائی بابو جی کے آشیرواد‘

10 دسمبر کو ریلیز ہوگی پردیپ پانڈے چنٹو کی ’مائی بابو جی کے آشیرواد‘

08 Dec 2021 | 6:08 PM

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بھوجپوری سنیما کے چاکلیٹی اسٹار پردیپ پانڈے چنٹو کی فلم ’مائی بابو جی کے آشیروادُ 10 دسمبر کو ریلیز ہوگی ورلڈ وائیڈ ریکارڈز کی پیشکش پردیپ پانڈے چنٹو کی آنے والی بھوجپوری فلم ’مائی بابو جی کے آشیرواد‘ 10 دسمبر کو ریلیز ہوگی حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا، جسے ناظرین کا کافی زوردار رسپانس ملا ہے اس فلم کے ٹریلر میں پردیپ پانڈے، چنٹو سنچیتا بنرجی، کاجل یادو، اودھیش مشرا، سدھا جھا، انیتا راوت، کرن پانڈے اور کئی بڑے اداکار نظر آ رہے ہیں۔

ڈبل انجن کی حکومت ہوتی ہے تو کام بھی دوگنے رفتار سے ہوتا ہے:مودی

07 Dec 2021 | 3:58 PM

گورکھپور:07دسمبر(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے گورکھپور میں گذشتہ 20سال سے کھاد کارخانہ بند پڑے رہنے کے لئے گذشتہ حکومتوں کی منشی کو خاطی قرار دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ مفاد عامہ کے کاموں کے لئے حکومت کی سوچ جب ایماندار ہوتی ہے تو کوئی بھی روکاوٹ نہیں ڈال سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں