Thursday, Dec 9 2021 | Time 04:27 Hrs(IST)
National

ملک کے باشندے میڈ ان انڈیا کو ایک عوامی تحریک بنائیں: مودی

ملک کے باشندے میڈ ان انڈیا کو ایک عوامی تحریک بنائیں: مودی

نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 100 کروڑ کووڈ ویکسین کے حوالے سے ہندوستانی دیسی ویکسین پروگرام کی کامیابی کے ساتھ معاشی ترقی کی اشارات کا ذکر کرتے ہوئے آج ملک کے باشندوں سے میڈ ان انڈیا کو ایک عوامی تحریک بنانے کی اپیل کیا میڈ ان انڈیا کو ایک عوامی تحریک بنائیں اور دیسی ساختہ اشیاء خریدنے کو اپنےمعمول میں لائیں جمعہ کی صبح قوم سے اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے کہا کہ ویکسین کی بڑھتی ہوئی کوریج کے ساتھ ، ہر شعبے میں مثبت سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔ آج چاروں طرف اعتماد ، جوش اور امنگ کی فضا ہے۔ سو کروڑ ویکسین کے ساتھ ، ہندوستان کو آج ایک زیادہ محفوظ ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہرین اور اندرون اور بیرون ملک سے کئی ایجنسیاں ہندوستان کی معیشت کے بارے میں بہت مثبت ہیں۔ آج ہندوستانی کمپنیوں میں نہ صرف ریکارڈ سرمایہ کاری ہو رہی ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ اسٹارٹ اپس میں ریکارڈ سرمایہ کاری کے ساتھ ، ریکارڈ اسٹارٹ اپس، یونیکارن بن رہے ہیں۔ اصلاحات کے ساتھ ساتھ ’گتی شکتی‘ اور ڈرون پالیسی بھی ہندوستان کی معیشت کو فروغ دینے والی ہے۔ زراعت کے شعبے نے کورونا کے دور میں ہماری معیشت کو مضبوطی سے سنبھالے رکھا۔ آج ، ریکارڈ سطح پر اناج کی خریداری کی جا رہی ہے۔ رقم براہ راست کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں جا رہی ہے۔
مسٹر مودی نے کہا ، ’پچھلی دیوالی ہر کسی کے ذہن میں ایک تناؤ تھا لیکن یہ دیوالی 100 کروڑ ویکسین کی خوراک کی وجہ سے پیدا ہونے والا ایک یقین ہے۔ اگر میرے ملک کی ویکسین مجھے تحفظ فراہم کر سکتی ہے تو میرے ملک میں تیار کردہ سامان میری دیوالی کو مزید شاندار بنا سکتے ہیں‘۔
جاری....یو این آئی،ایم اے۔

خاص خبریں
جنرل راوت کا ہیلی کاپٹر کنور میں حادثہ کا شکار،  13کی موت

جنرل راوت کا ہیلی کاپٹر کنور میں حادثہ کا شکار، 13کی موت

نئی دہلی، 8دسمبر (یو این آئی) دفاعی سربراہ جنرل بپن راوت، انکی اہلیہ اور کچھ دیگر فوجی حکام کو لے جارہا فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر آج تملناڈو میں نیل گری ضلع کے کنور علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا، اس میں 14لوگ سوار تھے جن میں سے صرف ایک شخص بچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کووند،نائیڈو، مودی، سونیا نے جنرل راوت کی موت پرافسوس کا اظہار کیا

کووند،نائیڈو، مودی، سونیا نے جنرل راوت کی موت پرافسوس کا اظہار کیا

نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 دیگرافسران کی بدھ کو تمل ناڈو کے ضلع نیلگیری کے کنور کے نزدیک ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں موت ہو جانے پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کانگریس صدر سونیا اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ایڈیڈ ری پروڈکٹیو ٹکنالوجی بل اور سروگیسی ریگولیشن بل پارلیمنٹ میں منظور

ایڈیڈ ری پروڈکٹیو ٹکنالوجی بل اور سروگیسی ریگولیشن بل پارلیمنٹ میں منظور

نئی دہلی، 8دسمبر (یو این آئی) راجیہ سبھا نے بد ھ کو معاون ری پروڈکٹیو ٹکنالوجی ریگولیشن بل 2021اور سروگیسی ریگولیشن بل 2020کو منظور کردیا جو معاون تولیدی ٹکنالوجی اور محفوظ سروگیسی سے متعلق طبی مراکز کے ضابطے سے متعلق ہے۔

...مزید دیکھیں
جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

دہرادون،8 دسمبر(یو این آئی) وزیر اعلی کی رہائش گاہ پرقانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے موقع پر سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہوئی موت پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
حکومت کے مسودے پر کسان تنظیموں میں اتفاق

حکومت کے مسودے پر کسان تنظیموں میں اتفاق

نئی دہلی،8 دسمبر (یواین آئی) دہلی کی سرحد پر پچھلے ایک سال سے جاری کسانوں کی تحریک کو ختم کرنے کےلئے حکومت کی جانب سے بھیجے گئے مسودے پر کسان تنظیموں کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے اور امید ہے کہ جمعرات کو تحریک واپس کرنے پر فیصلہ ہوجائے۔

...مزید دیکھیں
یو این آئی کے سابق  چیف ایڈیٹر کٹی کا انتقال

یو این آئی کے سابق چیف ایڈیٹر کٹی کا انتقال

نئی دہلی، 08 دسمبر (یو این آئی) ملک کی معروف نیوز ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے سابق چیف ایڈیٹر اور جنرل منیجر کے پی کے کٹی کا آج یہاں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
شوپیاں انکاونٹر: تین  جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاونٹر: تین جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر، 8 دسمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے چیک چھولند علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم میں تین جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
10 دسمبر کو ریلیز ہوگی پردیپ پانڈے چنٹو کی ’مائی بابو جی کے آشیرواد‘

10 دسمبر کو ریلیز ہوگی پردیپ پانڈے چنٹو کی ’مائی بابو جی کے آشیرواد‘

08 Dec 2021 | 6:08 PM

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بھوجپوری سنیما کے چاکلیٹی اسٹار پردیپ پانڈے چنٹو کی فلم ’مائی بابو جی کے آشیروادُ 10 دسمبر کو ریلیز ہوگی ورلڈ وائیڈ ریکارڈز کی پیشکش پردیپ پانڈے چنٹو کی آنے والی بھوجپوری فلم ’مائی بابو جی کے آشیرواد‘ 10 دسمبر کو ریلیز ہوگی حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا، جسے ناظرین کا کافی زوردار رسپانس ملا ہے اس فلم کے ٹریلر میں پردیپ پانڈے، چنٹو سنچیتا بنرجی، کاجل یادو، اودھیش مشرا، سدھا جھا، انیتا راوت، کرن پانڈے اور کئی بڑے اداکار نظر آ رہے ہیں۔

ڈبل انجن کی حکومت ہوتی ہے تو کام بھی دوگنے رفتار سے ہوتا ہے:مودی

07 Dec 2021 | 3:58 PM

گورکھپور:07دسمبر(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے گورکھپور میں گذشتہ 20سال سے کھاد کارخانہ بند پڑے رہنے کے لئے گذشتہ حکومتوں کی منشی کو خاطی قرار دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ مفاد عامہ کے کاموں کے لئے حکومت کی سوچ جب ایماندار ہوتی ہے تو کوئی بھی روکاوٹ نہیں ڈال سکتا ہے۔

...مزید دیکھیں