NationalPosted at: Nov 27 2021 2:37PM ملک میں جان لیوا کوروناوائرس سے مزید 465 ہلاکتیں
نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کی صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران متاثرین افراد سے زیادہ صحت مند افراد کی وجہ سے فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔
جمعہ کی رات دیر گئے تک ملک میں کورونا وائرس کے10,967 نئے کیسز کے اندراج کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد تین کروڑ 45 لاکھ 63 ہزار 749 ہو گئی ہے۔ اس دوران 8318 مریض کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3 کروڑ 39 لاکھ 88 ہزار 797 اور ایکٹو کیسز گھٹ کر 107019 ہو گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 73 لاکھ 58 ہزار 17 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 121 کروڑ چھ لاکھ 58 ہزار 262 کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8318 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 88 ہزار 797 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ایکٹو کیسز میں 3114 گھٹ کر اس کی مجموعی تعداد 107019 ہوگئی ہے۔ اس عرصے میں مہلک وائرس سے مزید 465 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 67 ہزار 933 ہو گئی ہے۔
ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.31 فیصد، صحتیابی کی شرح 98.34 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔
جاری،یواین آئی،اظ