
لمبانی ، 16 مئی (یو این آئی) نیپال کے دورے پرآئے وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے نیپالی ہم منصب شیر بہادر دیوبا کے ساتھ لمبانی میں بات چیت کے بعد پیر کو چھ مفاہمت ناموں پر(ایم او یو) پر دستخط کیے یہاں لمبنی مٹھ میں ہندوستان کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے جدید انڈیا انٹرنیشنل سنٹر فار بودھ کلچر اینڈ ہیرٹیج کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
...مزید دیکھیں 
ڈونگر پور، 16 مئی (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ راجستھان میں کانگریس حکومت تعلیم، روزگار، صحت کے سبھی شعبوں میں بہتر کام کر رہی ہے بنیشور دھام میں پل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے آج کہا کہ ہم کمزور لوگوں کے لئے اور بی جے پی گنے چنے صنعت کاروں کے لیے کام کرتی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دارالحکومت میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں اور دکانوں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کر رہی ہے، جو آزاد ہندوستان کی سب سے بڑی تباہی ہوگی پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ بی جے پی کی حکومت والی میونسپل کارپوریشن دہلی کے اندر راجدھانی میں کئی مقامات پر بلڈوزر چلا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اب کئی مہینوں تک بلڈوزر چلائے جائیں گے۔
...مزید دیکھیں 
سری نگر،16 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی پالسیوں سے یہاں کے لوگوں میں ناراضگی اور خوف پیدا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کی سیاسی جماعتوں نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ایک ایسا ماحول پیدا کیا تھا جس میں پنڈت برادری کے لوگ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرنے لگے تھے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
...مزید دیکھیں 
وارانسی:16مئی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے کی ویڈیو گرافی سروے کے دوران مسجد احاطے میں شیولنگ ملنے کے دعوی کے بعد مقامی عدالت نے ضلع انتظامیہ کو اس مقام کو فوری اثر سے سیل کرنے کی ہدایت دی ہے سول جج سینئر ڈویژن روی کمار دیواکر کی عدالت نے پیر کو جاری اپنے حکم میں وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ اس مقام کو سیل کردیں۔
...مزید دیکھیں 
ممبئی، 16 مئی (یو این آئی) عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ٹیلی کام، یوٹیلٹیز، آٹو، پاور اور ریئلٹی سمیت 16 گروپوں میں خریداری کے سبب شیئر بازار میں آج مسلسل پانچ کاروباری دنوں کے بعد تیزی لوٹ آئی بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس 180.22 پوائنٹس بڑھ کر 52973.84 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) 60.15 پوائنٹس بڑھ کر 15842.30 پر پہنچ گیا۔
...مزید دیکھیں 
یوم پیدائش 17 مئی کے موقع پر ..
ممبئی، 16 مئی (یو این آئی ) موسیقی کی دنیا میں پنکج ادھاس ایک ایسے غزل گلوکار ہیں جو اپنی گائیکی سے گزشتہ چار دہائیوں سے اپنے مداحوں کو مسحور کرتے آئے ہیں پنکج کی پیدائش 17 مئی 1951 کو گجرات کے راجکوٹ کے قریب جیت پور میں ایک زمیندار گجراتی خاندان میں ہوئی۔
...مزید دیکھیں