NationalPosted at: May 16 2022 6:30PM ملک کی معاشی ترقی کا انحصار تیل کی عالمی قیمتوں پر : بجاج
نئی دہلی، 16 مئی (یو این آئی) صنعتی تنظیم کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) نے آج ملک کی اقتصادی ترقی کے موجودہ مالی سال میں 7.4 فیصد سے 8.2 فیصد کے درمیان رہنے کا اندازہ لگایا ہے اور کہا ہے کہ اس کا انحصار تیل کی عالمی قیمتوں پر ہے۔
سی آئی آئی کے نو منتخب صدر سنجیو بجاج نے چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ عالمی عوامل کی وجہ سے ہونے والے اتار چڑھاؤ اور افراط زر کو مضبوط اصلاحات کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور اقتصادی ترقی کے امکانات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے حکومت کو مالی سال 2032 تک ملک کو 9 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لیے 10 نکاتی پالیسی ایجنڈے کا بھی انکشاف کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی اور بیرونی شعبوں میں اصلاحات سے اقتصادی ترقی کے امکانات کو فروغ ملے گا۔ قلیل مدت میں ترقی کو رفتار دینے کے لیے سرکاری سرمایہ کاری، نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کے لیے معاون ثابت ہوسکتی ہے، کیوں کہ اس سے کچھ شعبوں میں مانگ بڑھانے میں میں مد د ملی ہے۔ بہتر مانسون سے زرعی پیداوار بھی زیادہ ہونے اور درآمدات میں تیزی آنے کی امید ہے۔
یو این آئی۔ اے ای