image
Thursday, Aug 11 2022 | Time 11:43 Hrs(IST)
National

ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح: شاہ

نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے اور جرائم کا پتہ لگانے نیز روک تھام کے نظام کو مضبوط بنانے اور موثر قوانین کے ذریعے فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

مسٹر شاہ کی صدارت میں اتوار کو گجرات کے کیوڑیا میں ’فورنسک سائنس کی صلاحیتیں: بروقت اورسائنسی تحقیقات کے لئے مضبوطی‘ کے موضوع پر وزارت داخلہ سے منسلک پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ میں ملک میں دستیاب فورینسک سائنسی صلاحیتوں، خاص طورپر فورنسک تحقیقات پرفوجداری نظام انصاف کے بڑھتے ہوئے انحصار کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع جائزہ لیاگیا۔
خاص خبریں
راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ 3 فوجی، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، میجر سمیت مزید 2 اہلکار زخمی

راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ 3 فوجی، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، میجر سمیت مزید 2 اہلکار زخمی

جموں،11اگست(یو این آئی)جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے پرگرال درہال فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح جنگجووں نے فدائین حملہ کیا جس وجہ سے 3 فوجی ، دو ملی ٹینٹ از جان ہوئے جبکہ ایک میجر سمیت مزید دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔

...مزید دیکھیں
کووڈ ویکسینیشن میں 207.29  کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

کووڈ ویکسینیشن میں 207.29 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 207.29 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مہنگائی، بے روزگاری پر راہل-پرینکا کا وزراعظم پر حملہ

مہنگائی، بے روزگاری پر راہل-پرینکا کا وزراعظم پر حملہ

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور اتر پردیش پارٹی کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مہنگائی اور بے روزگاری نظر نہیں آتی اور وہ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
شندے نے نارا پورنیما، رکھشا بندھن کی مبارکباد دی

شندے نے نارا پورنیما، رکھشا بندھن کی مبارکباد دی

ممبئی 11 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے نارا پورنیما اور رکھشا بندھن کے موقع پر ریاست کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔

...مزید دیکھیں
مرمو، مودی نے اہل وطن کو رکھشا بندھن کی مبارکباد دی

مرمو، مودی نے اہل وطن کو رکھشا بندھن کی مبارکباد دی

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو رکھشا بندھن کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔

...مزید دیکھیں
نیوزی لینڈ میں کورونا کے 4,818 نئے معاملے

نیوزی لینڈ میں کورونا کے 4,818 نئے معاملے

ویلنگٹن، 11 اگست (یو این آئی) نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے 4,818 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مزید 24 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں کورونا کے 1847 نئے معاملے، سات کی موت

مہاراشٹر میں کورونا کے 1847 نئے معاملے، سات کی موت

ممبئی، 11 اگست (یو این آئی) مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1,847 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے سات مریضوں کی موت ہوئی۔

...مزید دیکھیں

سترہویں لوک سبھا کے نویں اجلاس اختتام پذیر ، برلا کا اراکین پارلیمان کا شکریہ

08 Aug 2022 | 7:37 PM

نئی دہلی، 8 اگست (یو این آئی)لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اپنے تمام معزز ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایوان کے کام کو چلانے میں تعاون کیا۔

...مزید دیکھیں
image