image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 14:26 Hrs(IST)
National

جسٹس یو یو للت ہندوستان کے 49ویں چیف جسٹس مقرر

جسٹس یو یو للت ہندوستان کے 49ویں چیف جسٹس مقرر

نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے جسٹس ادے امیش للت کو ہندوستان کا اگلا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔
چیف جسٹس این۔ وی رمنا 26 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس للت 27 اگست کو حلف لیں گے۔
جسٹس للت کی تقرری سے متعلق اطلاع بدھ کو مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں دی گئی۔
جسٹس رمنا نے جسٹس للت کو چیف جسٹس مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔
جسٹس رمنا نے 3 اگست کو مرکزی وزارت قانون و انصاف کی رائے لینے کے بعد جسٹس للت کو اپنا جانشین مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔
جسٹس رمنا، 48 ویں چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) 26 اگست کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ سنیارٹی کے لحاظ سے جسٹس للت کے بعد ان کا نمبر آتا ہے۔
جسٹس للت جو قانون کی پریکٹس کرتے ہوئے 13 اگست 2014 کو براہ راست سپریم کورٹ کے جج بنے تھے، امکان ہے کہ وہ 27 اگست 2022 کو چارج سنبھالیں گے۔ چیف جسٹس کے عہدے پر دو ماہ 13 دن رہنے کے بعد وہ 8 نومبر 2022 تک اس عہدے پر رہیں گے۔
جسٹس للت جون 1983 میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئے۔ دسمبر 1985 تک بامبے ہائی کورٹ میں پریکٹس کی۔ انہیں اپریل 2004 میں سپریم کورٹ نے سینئر وکیل کے طور پر نامزد کیا تھا۔
انہیں چیف جسٹس نے ٹی۔جی اسپیکٹرم گھپلے کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے لیے خصوصی پبلک پراسیکیوٹر (ایس پی پی) کے طور پر مقرر کیا تھا۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

کلکتہ 23اپریل (یواین آئی)لوک سبھاانتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران مغربی بنگال کے شمالی خطہ کی تین سیٹیں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں 26اپریل کو پولنگ ہونی ہے۔

...مزید دیکھیں
آخر کار جیل انتظامیہ نے کجریوال کو انسولین دی:آپ

آخر کار جیل انتظامیہ نے کجریوال کو انسولین دی:آپ

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نے آخر کار وزیر اعلی اروند کجریوال کو ان کی بڑھتی ہوئی شوگر کے لئے انسولین دے دی۔

...مزید دیکھیں
مودی  مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

مودی مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابی مہم کے مقصد سے ریاست میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران کل تین پارلیمانی حلقوں میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا آج مدھیہ پردیش کے تین پارلیمانی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی،  4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج، 23 اپریل (یو این آئی) اترپردیش کے قنوج ضلع کے ٹھٹھیا علاقے میں آج علی الصبح بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکرمیں چار مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ 30 ​​دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ملک کے مسلمان اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں: ڈاکٹر راشد حسین

ملک کے مسلمان اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں: ڈاکٹر راشد حسین

نئی دہلی/فاربس گنج، 23اپریل (یو این آئی) ملک کے شاہینوں سے نئی پرواز کی اپیل کرتے ہوئے ایم بی آئی ٹی کے پرنسپلپروفیسر ڈاکٹر راشد حسین نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں اور علاقے میں معیاری اسکول، کالج کی بنیاد رکھیں۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

سری نگر، 23 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آٹھ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image