NationalPosted at: Aug 11 2022 11:36AM مرمو، مودی نے اہل وطن کو رکھشا بندھن کی مبارکباد دی
نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو رکھشا بندھن کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔
محترمہ مرمو نے ٹویٹ کیا ’’بھائی اور بہن کے اٹوٹ بندھن، پیار اور اعتماد کی علامت رکشا بندھن کے پرمسرت موقع پر میں اہل وطن کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ میں تمنا کرتی ہوں کہ یہ تہوار ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی لائے اور خواتین کی عزت میں اضافہ کرے‘‘۔
دوسری طرف، مسٹر مودی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ’’آپ سب کو رکھشا بندھن کی بہت بہت مبارکباد‘‘۔
یواین آئی۔ این یو۔