NationalPosted at: Aug 11 2022 11:21AM کووڈ ویکسینیشن میں 207.29 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 207.29 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 7 کروڑ 29 لاکھ 46 ہزار 593 ویکسین دی لگائی چکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16 ہزار 299 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 76 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.28 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.58 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 19 ہزار 431 لوگوں کو کووڈ سےنجات بھی ملی ا ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 35 لاکھ 55 ہزار 41 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ رئ کوری کی شرح 98.53 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 لاکھ 56 ہزار 153 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 87 کروڑ 92 لاکھ 33 ہزار 257 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔