NationalPosted at: Aug 11 2022 2:49PM ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 49 افراد کی موت
نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 49 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد 526879 ہو گئی ہے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 207.29 کروڑ ویکسین لگائی گئی ہیں وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16 ہزار 299 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 76 ہوگئی ہے۔
یہ متاثرہ معاملوں کا 0.28 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.58 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 19 ہزار 431 لوگ کووڈ سے آزاد ہوئے ہیں، اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 35 لاکھ 54 ہزار 31 لوگ کووڈ-19 سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.52 فیصد ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 76 ہزار 153 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 87.92 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔