image
Friday, Mar 29 2024 | Time 16:24 Hrs(IST)
National

گوا میں سیاحت کے ساتھ ساتھ زراعت اور دیہی ترقی سے بھی روزگار میں اضافہ ہوگا: مودی

گوا میں سیاحت کے ساتھ ساتھ زراعت اور دیہی ترقی سے بھی روزگار میں اضافہ ہوگا: مودی

نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا میں پولیس سمیت مختلف سرکاری محکموں میں نئے تقرر شدہ نوجوانوں کو تقرر نامےدیتے ہوئے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت گوا میں سیاحت کے ساتھ ساتھ زراعت اور دیہی شعبوں اور ترقیاتی اسکیموں کے ساتھ میں روزگار کے مواقعوں میں اضافے کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے وزیراعظم نے دھن تیرس کے موقع پر مرکزی سطح پرروزگار میلے کے تصور کا آغاز کیاتھا۔ وہ حکومت کی مرکزی سطح پردس لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کی مہم کی شروعات تھی ۔اس کے بعد سے ، وزیراعظم نے گجرات ، جموں وکشمیر اورمہاراشٹر سرکاروں کے روزگار میلوں سے خطاب کیاہے اورمختلف سرکاری محکموں میں نئے تقررکئے گئے سبھی افراد کے لئے آن لائن آگاہی کو رسیز کے لئے ایک کرم یوگی پرارمبھ موڈیول کا بھی آغاز کیاہے۔ جب کہ اس سے ایک دن پہلے تقریبا 71ہزار نوشمولیت شدہ بھرتی کئے گئے افراد کو تقرری نامے بھی تقسیم کئے گئے تھے ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے تقرری نامے حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد دی اورکہاکہ روزگار کے مواقع پیداکرنے کی غرض سے گواسرکار کا یہ ایک اہم اقدام ہے ۔ وزیراعظم نے مطلع کیاکہ آنے والے مہینوں میں گواپولیس اوردیگر محکموں میں تقرریوں سے متعلق مزید مہمات شروع کی جانے والی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس سے گوا پولیس فورس مستحکم ہوگی اور اس کے نتیجے میں شہریوں اورسیاحوں کے لئے سکیورٹی نظام کو مزید بہتربنایاجاسکے گا۔
مسٹر نریندرمودی نے کہا کہ ‘‘گزشتہ چند ہفتوں سے ملک کی مختلف ریاستو ں میں روزگار میلوں کا مسلسل انعقاد کیاجارہاہے ، جب کہ مرکزی حکومت بھی ہزاروں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کررہی ہے ۔ ’’وزیراعظم نے ڈبل انجن والی سرکاروں کے زیرحکمرانی ریاستوں کی ان کوششوں پرخوشی کا اظہارکیا جو وہ نوجوانوں کو بااختیاربنانے کی غرض سے ، خود اپنی اپنی سطحوں پراس طرح کے روزگار میلوں کے انعقاد کے لئے کررہی ہیں ۔
جاری۔یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image