NationalPosted at: Nov 24 2022 6:53PM کھڑگے نے لاچت بارپھوکن کے 400ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کو اہوم حکومت کی شاہی فوج کے مشہور کمانڈرلاچت بارپھوکن کو ان کے 400ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کھڑگے نے ٹویٹ کیا، "لاچت دیوس کے موقع پر سب کو میری نیک خواہشات۔ ہمت اور بہادری کی علامت اور اہوم کمانڈر لاچت بارپھوکن کو پر خلوص خراج عقیدت۔ ہم آج ان کی 400 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔"
کانگریس صدر نے کہا کہ سرائی گھاٹ کی لڑائی میں ان کی بہادری اور تعاون سب کے لیے باعث تحریک ہے۔
واضح رہے کہ لاچت بارپھوکن کی پیدائش 24 نومبر کو چرائیڈیو میں ہوئی تھی۔ اس دن کو ہر سال لاچت دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔
یواین آئی۔ م س