image
Friday, Apr 19 2024 | Time 09:54 Hrs(IST)
National

آئندہ ایک سال میں ابوالفضل انکلیو اور شاہین باغ کے ہر گھر میں پانی کاکنکشن ہوگا : واجد خان

آئندہ  ایک سال میں ابوالفضل انکلیو اور شاہین باغ کے   ہر گھر میں پانی کاکنکشن ہوگا : واجد خان

نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں، انتخابی مہم کے درجہ حرارت میں اتنی شدت آتی جارہی ہے  پوری دہلی کی طرح جامعہ نگر اوکھلا کے وارڈ نمبر 188اور 189 میں بھی تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں نے انتخابی جیت کو اپنے حق میں کرنے کے لئے اپنی ساری طاقت جھونک دی ہے اور ہر امیدوار کے حامی اپنے اپنے امیدوار کی حمایت میں نکڑ میٹنگیں کر رہے ہیں۔اس دوران عوام موجودہ کونسلروں سے اقتدر میں رہتے ہوئے ان کے گزشتہ پانچ برسوں کے کام کاج کا بھی حساب مانگ رہے ہیں۔
وارڈ نمبر 188(ابوالفضل انکلیو، شاہین باغ ) کے موجودہ کونسلر اور عام آدمی پارٹی کے امیدوار عبدالواجد خان کے حامی بھی ان کے حق میں سرگرم انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ کل انہوں نے ابوالفضل انکلیو اور شاہین باغ میں کئی نکڑ میٹنگیں کیں، جس کے دوران عوام نے ان سے گزشتہ پانچ برسوں کے کام کاج کا حساب بھی مانگا۔
نوجوان سماجی کارکن محمد رفیع نے پینے کے لئے سپلائی کا صاف پانی کی فراہمی کا سوال اٹھایا، جس کے جواب میں انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ ایک برس میں وارڈ نمبر 188 کے ہرگھر میں سپلائی کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے دعوی کیا ایم سی ڈی انتخابات کے بعد کارپوریشن میں عام آدمی پارٹی کے اقتدار میں آتے ہی پانی کی سپلائی کا کام ترجیحی بنیاد پر شروع کردیا جائے گا، جس کے لئے پائپ بچھانے کا کام پہلے کی تقریباً مکمل کیا جاچکا ہے۔
سوشل ورکر مسٹر شکیل احمد نے ابوالفضل اور شاہین باغ میں کوڑا ڈالنے کے لئے ٹھوس انتظام کرنے اور کوڑاگھر بنانے سے متعلق اہم سوال اٹھایا ۔ مسٹر واجد خان نے کہا کہ یہ علاقے کا سنگین مسئلہ ہے، جو وارڈ نمبر 188 کے آس پاس یوپی آبپاشی کے محکمے کی زمین ہونے کی وجہ سے ہے، جس کے حل کے لئے کیجریوال حکومت سنجیدہ ہے۔ انتخابات کے بعد دہلی میں کوڑے کے تین پہاڑوں کے ساتھ ساتھ اس سمت میں بھی ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، خاص طورپر الشفا اسپتال کے سامنے اور ٹھوکرنمبر آٹھ پر کوڑے کے درپیش سنگین مسئلے کو حل کیا جائے گا تاکہ علاقے کے عوام کو کوڑے کی بدبو اور سڑکوں پر بکھرے ہوئے کوڑے کے سبب سڑک جام سے نجات دلائی جاسکے۔
ماہر تعلیم مسٹر نہال الدین صدیقی نے علاقے کی صفائی ستھرائی کے لئے کارپوریشن کے عملے کی دستیابی اور سیورلائن ڈالنے اور گلیاں بنانے میں ہونے والی تاخیر کے سبب عوام کو درپیش پریشانی کا بھی معاملہ اٹھایا ۔عام آدمی پارٹی کے امیدوار واجد خان نے ان تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کے ساتھ لوگوں سے ووٹ ڈالنےکی اپیل کی۔
تمام گلے شکوے کے درمیان لوگوں کی بڑی تعداد نے وارڈ نمبر 188 میں آپ کے کونسلر امیدوار واجد خان کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
میٹنگ کے اہم شرکا میں مسٹر سمیر خان، محمد شکیل، محمد ایاز، پرویز خان،عرفان ملک، ماسٹر مشیر، ایڈووکیٹ سیفی،سہیل خان، اکرم بھائی ، سہیل احمد اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔
وارڈ نمبر 188 سے کانگریس کی امیدوار عریبہ خان، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار چرن سنگھ، مجلس اتحادالمسلمین کے امیدوار محمد عارف اور سماج وادی پارٹی کے امیدوار آشو خان جبکہ وارڈ نمبر 189 (ذاکر نگر بٹلہ ہاوس ) سے کانگریس کی امیدوار نازیہ دانش ، بی جے پی کی امیدوار لتا چوہان اور عام آادمی پارٹی (آپ ) کی امیدوار سلمی خان اپنے اپنے وارڈمیں عوام کی رائے اپنے حق میں کرنے کے لئے پرزور محنت کر رہے ہیں ۔
یو این آئی۔ ع خ ۔

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور کی دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) منی پور کی اندرونی اور بیرونی پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوگئی، جہاں عام انتخابات سے قبل کئی مہینوں سے نسلی تشدد دیکھنے میں آیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بہار میں لوک سبھا کے پہلے مرحلے کی چار سیٹوں پر ووٹنگ شروع

بہار میں لوک سبھا کے پہلے مرحلے کی چار سیٹوں پر ووٹنگ شروع

پٹنہ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں بہار کے چار پارلیمانی حلقوں گیا ( محفوظ)، اورنگ آباد، نوادہ اور جموئی (محفوظ) میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جائے: سپریم کورٹ

انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جائے: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق عرضیوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھنے سے پہلے سپریم کورٹ نے جمعرات کو سماعت کے دوران کہا کہ انتخابی عمل کا تقدس برقرار رکھا جانا چاہئے جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بارے میں ہر چیز پر شک نہیں کیا جا سکتا بنچ نے الیکشن میں ای وی ایم کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کی 100 فیصد گنتی یا بعد میں بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کرانے کے پرانے نظام کو نافذ کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں پر متعلقہ فریقوں کے دلائل کی تفصیل سے سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔

...مزید دیکھیں
عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے  امانت اللہ خان کو ای ڈی نے گرفتار کیا

عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ای ڈی نے گرفتار کیا

نئی دہلی، 18 اپریل (یواین آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات 18 اپریل کی رات کو گرفتار کرلیا اس سے قبل امانت اللہ سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی امانت اللہ خان پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے طور پر 32 لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے دہلی وقف بورڈ کی کئی جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر کرائے پر دے دیا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف ہم مضبوطی سے لڑتے رہیں گے :عام آدمی پارٹی

بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف ہم مضبوطی سے لڑتے رہیں گے :عام آدمی پارٹی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی گرفتاری پر کہا کہ ہم بی جے پی کی تاناشاہی کے خلاف مضبوطی سے لڑتے رہیں گے عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی نے 'ایکس' پر کہا، 'بی جے پی والوں تم چاہے عام آدمی پارٹی کے ہر لیڈر، ہر کارکنوں کو جیل میں ڈال دو، دہلی کے لوگ پھر بھی عام آدمی پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

19 Apr 2024 | 9:46 AM

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔ اس کے لیے انتخابی اہلکار پہلے ہی پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گئے تھے۔

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image