image
Friday, Apr 19 2024 | Time 13:48 Hrs(IST)
National

بھارت جوڑو یاترا کو بدنام کرنے کی کوششوں کو کریں گے چیلنج: کانگریس

بھارت جوڑو یاترا کو بدنام کرنے کی کوششوں کو کریں گے چیلنج: کانگریس

نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘ کو مل رہی زبردست حمایت سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) گبھرا گئی ہے، اس لیے وہ یاترا سے متعلق الٹے سیدھے ویڈیو جاری کررہی ہے جس کو چیلنج کیا جائے گا  کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے ڈاکٹروں کا ویڈیو جاری کر رہی ہے لیکن کانگریس اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور اس کے اس عمل کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
مسٹر رمیش نے کہا ’’بھارت جوڑو یاترا کو ملنے والی زبردست عوامی حمایت کو دیکھتے ہوئے، بوکھلائی بی جے پی نے یاترا کو بدنام کرنے کے لیے ایک ویڈیو جاری کیا ہے، ہم اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ ہم بی جے پی کے ایسے گھناؤنے ہتھکنڈوں کے لیے تیار ہیں۔ انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا‘‘۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے سڑکوں کی حالت کے تعلق سے ریاست کی بی جے پی حکومت پر حملہ کیا اور کہا ’’بھارت جوڑو یاترا کے 79 ویں دن، ہم مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں داخل ہوئے۔ پچھلے تین دنوں میں یاترا زیادہ تر گڑھوں اور پتھریلی سڑکوں سے گزری ہے۔ ہم جن سات ریاستوں سے گزرے ہیں ان میں سب سے خراب سڑکیں ہیں۔ بی جے پی پچھلے 19 سالوں میں سے 17 سے زیادہ عرصے سے یہاں اقتدار میں ہے‘‘۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

بھوپال، 19 اپریل (یو این آئی) ووٹنگ شروع ہونے کے دو گھنٹے کے اندر مدھیہ پردیش کے نکسل متاثرہ بالاگھاٹ ضلع کے ایک انتہائی نکسل متاثرہ بوتھ پر 100 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کی  جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

انڈیا گروپ کی جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

چنئی، 19 اپریل (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے امید ظاہر کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا گروپ جیت جائے گا۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں نو بجے تک  10.54 فیصد ووٹنگ

اتراکھنڈ میں نو بجے تک 10.54 فیصد ووٹنگ

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو صبح 9 بجے اتراکھنڈ میں کل 10.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image