image
Friday, Mar 29 2024 | Time 13:21 Hrs(IST)
National

ہندوستان کی بہادری، استقامت، ایثار، قربانی اور فتح کی تاریخ ہے: مودی

ہندوستان کی بہادری، استقامت، ایثار، قربانی اور فتح کی تاریخ ہے: مودی

نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) ہندوستان کی تاریخ کو 'بہادری، استقامت، ایثار، قربانی اور فتح' سے عبارت بتاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک آزادی کے امرت کال میں غلام بنانے والے غیر ملکیوں کے ایجنڈے کو ہٹا کر حقیقی تاریخ رقم کررہا ہے۔
مسٹرمودی نے یہ بات آج یہاں وگیان بھون میں آسام کے چھترپتی شیواجی ویر لچت بورفوکن کے 400ویں یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آسام کے گورنر جگدیش مکھی، وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما، مرکزی وزیر سربانند سونووال، آسام قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر بسواجیت، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی، تپن کمار گوگوئی، آسام حکومت کے وزیر پیجوش ہزاریکا، ممبران پارلیمنٹ اورملک وبیرون ملک میں آسامی ثقافت سے تعلق رکھنے والے معززین پروگرام میں موجود تھے۔
مسٹر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کل پورے ملک میں ویر لچت بورفوکن کی 400ویں جینتی منائی گئی۔ ویر لچت کا 400 واں یوم پیدائش منانے کی خوش قسمتی اس مدت میں ملی ہے جب ملک اپنی آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ یہ تاریخی موقع آسام کی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے۔ انہوں نے ہندوستان اور ہندوستانی ثقافت کو دیو رکشت قراردیتے ہوئےآج کہا کہ جب بھی اس سرزمین پرکوئی چیلنج آتا ہے تو ہماری روحانی اور ثقافتی شناخت کو بچانے کے لیے ہر دور میں سنت مہاتما کا ظہورہوتا ہے اور تلواریں لے کر آنے والے حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کے لئے بہادر جنم لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک غلامی کی ذہنیت چھوڑ کر اپنے ورثے پر فخر کر رہا ہے۔ آج ہندوستان نہ صرف اپنے ثقافتی تنوع کا جشن منا رہا ہے بلکہ اپنی ثقافت کے تاریخی مرد وخواتین کو بھی فخر سے یاد کر رہا ہے۔ لچت بورفوکن جیسی عظیم ہستیاں، مادر ہند کی لافانی اولاد، اس امرت کال کے عزائم کو پوراکرنے کے لئے ہماری مستقل تحریک ہیں۔ ان کی زندگی سے ہمیں اپنی شناخت، اپنی عزت نفس کا احساس بھی ہوتا ہے اور اس قوم کے لیے خود کو وقف کرنے کی توانائی بھی ملتی ہے۔
جاری یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image