نئی دہلی، 26 نومبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 506 لوگوں کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,35,216 ہو گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.90 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 388 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,71,219 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق، اس وبا سے تین مریضوں کی موت ہونے سے بعدمرنے والوں کی مجموعی تعداد5,30,608تک پہنچ گئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ فعال معاملوں کی شرح 0.1 فیصد ہے اور مرنے والوں کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ ملک کی چھ ریاستوں میں کورونا افعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال معاملوں میں کمی آئی ہے۔
کیرالہ میں 34 فعال معاملوں کے کم ہونے سے ان کی کل تعداد گھٹ کر1,820 ہو گئی ہے۔کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 67,52,512 ہو گئی ہے اور اسی عرصے کے دوران کومرنے والوں کی تعداد 71,487 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا کے 40 فعال معاملے بڑھنے سے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,583 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 40,29,168 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 40,303 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 26 فعال معاملوں میں کمی آنے سے ان کی کل تعداد 531 رہگئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 79,86,586 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,405 پر برقرارہے۔
جنوبی ہندوستان کے تمل ناڈو میں، 33 فعال معاملے گھٹ کر 320 رہ گئے ہیں۔ اس درمیان 62 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کلتعداد 666 35,55,تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 38,049 پر مستحکم ہے۔
یو این آئی۔ خ س۔