image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 11:17 Hrs(IST)
National

ہندوستان اپنے آئین کی طاقت سے آگے بڑھ رہا ہے: مودی

ہندوستان اپنے آئین کی طاقت سے آگے بڑھ رہا ہے: مودی

نئی دہلی، 26 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت ہمارا آئین ہے، جس کی بنیاد پر ملک آگے بڑھ رہا ہے۔
'یوم آئین' کے موقع پر سپریم کورٹ کے احاطے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ'آج کے عالمی حالات میں پوری دنیا کی نظریں ہندوستان پر لگی ہوئی ہیں۔ ہندوستان کی تیز رفتار ترقی، تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور مضبوط بین الاقوامی امیج کے درمیان دنیا ہماری طرف بڑی توقعات کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔ اس سب کے پیچھے ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارا آئین ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے آئین کی تمہید کے شروع میں ’’ہم عوام‘‘ لکھا ہوا ہے۔ یہ صرف تین الفاظ نہیں ہیں۔ یہ ایک کال ہے، ایک وعدہ ہے۔ ایک عقیدہ ہے۔"
انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا گیا یہ احساس ہندوستان کا بنیادی احساس ہے جو دنیا میں جمہوریت کی ماں رہا ہے۔ 'مدر آف ڈیموکریسی' رہی ہے۔ ہم ویشالی کی جمہوریہ اور ویدوں کے بھجن میں بھی یہی احساس دیکھتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کو خوش رکھنا، سچائی کے ساتھ کھڑا ہونا اور سادہ رویہ ریاست کا طرز عمل ہونا چاہیے۔ جدید تناظر میں ہندوستان کے آئین میں ملک کے ان تمام ثقافتی اور اخلاقی جذبات کو شامل کیا گیا ہے۔
مسٹر مودی نے کہاکہ ’’میں مطمئن ہوں کہ آج جمہوریت کی ماں کے طور پر ملک اپنے قدیم نظریات اور آئین کی روح کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔ آج 'عوام نواز' جذبے کی طاقت سے ملک اور ملک کے غریبوں، ملک کی ماؤں بہنوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج عام آدمی کے لیے قوانین کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ ہماری عدلیہ بھی بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے مسلسل کئی بامعنی اقدامات کر رہی ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ اس بار 15 اگست کو انہوں نے لال قلعہ سے ذمہ داری پر زور دیا تھا۔ یہ ہمارے آئین کی روح کا مظہر ہے۔
بابائے قوم کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ 'مہاتما گاندھی کہا کرتے تھے کہ ہمارے حقوق ہمارے فرائض ہیں، جنہیں ہم سچی دیانتداری اور لگن کے ساتھ پورا کرتے ہیں۔ آج امرت مہوتسو میں جب ہم آزادی کے 75 سال مکمل کر کے اگلے 25 سال کا سفر شروع کر رہے ہیں، آئین کا یہ منتر ملک کے لیے ایک قرار داد بن رہا ہے۔
مسٹر مودی نے کہاکہ"آزادی کا یہ امرت دور ملک کے لیے فرض کی مدت ہے، چاہے وہ افراد ہوں یا ادارے، ہماری ذمہ داریاں آج ہماری پہلی ترجیح ہیں۔ اپنے فرائض کو انجام دے کر ہم ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔‘‘
یواین آئی۔ ۔ ظ ا

خاص خبریں
سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد کےلاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

...مزید دیکھیں
ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

کوئٹو، 16 اپریل (یو این آئی) جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبہ گویا کے سمبورونڈن علاقے میں مسلح حملے میں دو پولس افسروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

غزہ، 16 اپریل (یو این آئی) اسرائیل حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ وہ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے سے پہلے اپنے یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بناسکے۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی باشندے شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی باشندے شہید

رملہ، 16 اپریل (یو این آئی) فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی گولہ باری میں کم از کم دو فلسطینی جاق بحق ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو  سپریم کا  نوٹس، اگلی سماعت 29  اپریل  کو

کیجریوال کی درخواست پر ای ڈی کو سپریم کا نوٹس، اگلی سماعت 29 اپریل کو

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نوٹس بھیج کر اس سے جواب طلب کیا گیا ہے اس درخواست میں دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ، جس میں مبینہ طور پر دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں وزیراعلی کی گرفتاری کے عمل کو برقرار رکھا گیا ہے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی کو نوٹس جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
بی آر ایس لیڈر کویتا 23 اپریل تک عدالتی حراست میں

بی آر ایس لیڈر کویتا 23 اپریل تک عدالتی حراست میں

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-2022 گھپلے کے معاملے میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) قانون ساز کونسل رکن کے کویتا کی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تین دن کی تحویل کی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں پیر کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے راؤس ایونیو میں واقع کاویری باویجہ کی خصوصی عدالت نے محترمہ کویتا کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کی سی بی آئی کی درخواست پر غور کرنے کے بعد یہ حکم جاری کیا۔

...مزید دیکھیں

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image