NationalPosted at: Nov 26 2022 4:49PM مودی نے 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 26 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو 'یوم آئین' کے موقع پر '26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے' میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نے 14 سال قبل ممبئی میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہاں سپریم کورٹ کے ذریعہ منعقد ایک تقریب میں اپنی تقریر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 26 نومبر کو جب ملک یوم آئین منا رہا تھا، ہندوستان کو انسانیت کے دشمنوں کے ہاتھوں اپنی تاریخ کے سب سے بڑے دہشت گرد حملے کا سامنا کرنا پڑا۔
اس واقعہ کو یاد کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ '14 سال پہلے جب ہندوستان اپنے آئین، اپنے شہریوں کے حقوق کا جشن منا رہا تھا، ہندوستان پر سب سے بڑا دہشت گرد حملہ انسانیت کے دشمنوں نے کیا تھا۔ میں ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
یواین آئی۔ ظ ا