NationalPosted at: Nov 26 2022 9:58PM ہندوستانی جمہوریت دنیا کے لیے ایک رہنما: دھنکھڑ
نئی دہلی، 26 نومبر (یو این آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے ہندوستانی پارلیمانی جمہوریت کو دنیا کی دیگر جمہوریتوں کے لیے رہنما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں درج اقدار کو فروغ دینے کا عزم کرنا چاہیے اور ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کی کوشش کرنی چاہیے جس کا تصورہمارے بانیوں نے کیا تھا۔
یوم دستور پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ مقننہ، عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان باہمی تعاون جمہوریت کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اختیارات کی علیحدگی کے اصول کی اہمیت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب مقننہ، عدلیہ اور ایگزیکٹومشترکہ طورپر اور یکجہتی سے کام کرتی ہیں۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ سنجیدگی سے سوچیں اور ان باوقار اداروں کی قیادت میں غور و فکر کریں تاکہ آئین کی روح اور جوہر کے مطابق صحت مند ماحول تیار کیا جا سکے۔
نائب صدر جمہوریہ نے "آئین ہند اور ہندوستانی جمہوریت: کیا مقننہ، عدلیہ اور ایگزیکٹو اپنے آئینی مینڈیٹ کے تئیں سچے رہے ہیں‘‘ موضوع پرایک لیکچر دیتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔