image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:27 Hrs(IST)
National

احمد محفوظ صاحبِ اسلوب شاعر ہیں:پروفیسر خالد محمود

احمد محفوظ صاحبِ اسلوب شاعر ہیں:پروفیسر خالد محمود

نئی دہلی 5، فروری (یو این آئی) احمد محفوظ صاحبِ اسلوب شاعر ہیں،ان کے پہلے شعری مجموعے کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتاہوں ان خیالات کا اظہار اردو کے ممتاز ادیب اور شاعر پروفیسر خالد محمود نے شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدر پروفیسر احمد محفوظ کے شعری مجموعہ غبار حیرانی کی رسم اجرا کے موقع پر منعقد تقریب میں صدارتی خطاب کے دوران کیا۔
پروفیسر خالد محمود نے کہاکہ مشرقی شعریات پرعبور، فلسفیانہ فکر، متانت، بردباری اور فارسی دانی نے احمد محفوظ کو نئی نسل کے نمائندہ شاعروں میں امتیازی مقام عطا کیا ہے۔
پروفیسر وہاج الدین علوی نے کہا کہ پروفیسر احمد محفوظ الفاظ کے تخلیقی استعمال کا ہنر خوب جانتے ہیں بلکہ اپنے معاصرین میں اس اعتبار سے وہ ممتاز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غبار حیرانی میں صنعتوں کا استعمال حیران کردینے والا ہے۔ اس اعتبار سے احمد محفوظ کی شاعری جدید اور قدیم کا سنگم ہے۔
پروفیسر شہپر رسول نے مجموعہ کلام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ احمد محفوظ کی انفرادیت یہ ہے کہ وہ غزل کی پرانی لفظیات و تراکیب کو اعتماد کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ اور لفظ کو وہ نیا کرنے پر قدرت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ احمد محفوظ کی غزل کا موضوع کل کائنات زیست ہے۔ان کی غزل اظہار کی رواں دواں لہر لہجے کی آہستگی کے ساتھ تخلیقی دوست داری کا مظاہرہ کرتی ہے۔
پروفیسر معین الدین جینا بڑے نے کہا کہ احمد محفوظ کی شاعری کلاسیکی رچاؤ کی شاعری ہے۔ انھوں نے حیرانی کے مضامین کو نہایت عمدگی کے ساتھ باندھا ہے بلکہ ان کے مجموعے میں شامل اس نوع کے مضامین پر مشتمل اشعار اساتذہ سخن کی یاد دلاتے ہیں انھوں نے اپنا لہجہ دریافت کرلیا ہے اور اس کو نہایت خوبی سے برتا ہے۔پروفیسر معین الدین جینا بڑے نے یہ بھی کہا کہ احمد محفوظ کے یہاں تصوف و معرفت کے مضامین بھی بہت ہیں اور خوب ہیں۔
تقریب کا اہتمام اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیذ ,نئی دہلی میں کیا تھا۔ اس موقع پر پروفیسر احمد محفوظ نے اپنی کئی غزلیں سنا ئیں۔ نظامت کا فریضہ ڈاکٹر عمیر منظر نے انجام دیا۔
پروفیسر سراج اجملی نے کہا کہ احمد محفوظ ہمارے ہونہار اورتازہ کار شاعر ہیں ان کے شعری مجموعے غبار حیرانی کی اشاعت عصر حاضر کا اہم ادبی واقعہ ہے۔انھوں نے کہا کہ احمد محفوظ کی تربیت اردو کے اہم جدید شعرا شمس الرحمن فاروقی سہیل احمد زیدی، فرخ جعفری اور عبدالحمید کے زیر اثر ہوئی، ان میں اول اور آخر الذکر کے سامنے احمد محفوظ نے باقاعدہ زانوئے تلمذ تہ کیا ہے. پروفیسر سراج اجملی نے کہا کہ احمد محفوظ کے مجموعے کے نام سے ہی تازہ مضامین اور تراکیب کا سلسلہ شروع ہوتا ہے اور آخری صفحے تک جاری رہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کلاسیکی رچاؤ کے ساتھ جدید ترین تخلیقی اظہار کی خوبصورت مثال کے طور پر یہ شاعری پسندیدگی کے نئے آفاق دریافت کرے ایسا میرا خیال بھی ہے اور دعا بھی۔
پروفیسر مظہر احمد نے کہا کہ اس مجموعے کا برسوں سے انتظار تھا۔ انھوں نے غبار حیرانی کو روشن شاعری سے تعبیر کیا اور کہا کہ اسے پڑھتے ہوئے ایک عجب مسرت کا اظہار ہوتا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یقیناً اس شاعری کو پڑھ کر ہم فخر کا احساس کرسکتے ہیں۔
عمیر منظر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شاعری کاغالب اسلوب انشائیہ ہے۔ پروفیسر احمد محفوظ کے فکر و خیال کی جہتوں کا اصل حسن ان کے بیان میں پوشیدہ ہے۔
تقریب رسم اجرا کا آغاز شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم عبد الرحمن نے قرآن پاک کی تلاوتِ سے کیا اور سید تجمل حسین نے حمد پڑھا۔استاد ذیشان ضمیر نے پروفیسر احمد محفوظ کی ایک غزل اپنے مخصوص انداز میں پیش کی۔اس پروگرام کا اختتام حکیم نازش احتشام اعظمی کے کلمات تشکر پر ہوا۔
اس موقع پر بزرگ صحافی سہیل انجم،داکٹر شمس اقبال، ڈاکٹر سہلی احمد فاروقی،پروفیسر ندیم احمد،مصداق اعظمی،ڈاکٹر رضوان الحق، پروفیسر عمران احمد عندلیب، جناب معین شاداب، پروفیسر سرو الہدی، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر سید تنویر،جناب رؤف رامش، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر شہنواز فیاض اور شعبہ اردو کے ریسرچ اسکالر، طلبہ اور دیگر حضرات موجود تھے۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

میسور، 25 اپریل (یو این آئی) ایک اچانک سیاسی پیشرفت میں کرناٹک پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ششروتا گوڑا، جنہوں نے کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ کے ایم پی راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کے دوران کنیا کماری سے کشمیر گئے تھے، بدھ کو پارٹی چھوڑ دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

25 Apr 2024 | 3:17 PM

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ مسٹر بھاردواج نے کہا کہ دہلی کے عوام اپنے مقبول وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جیل بھیجے جانے سے بہت افسردہ ہیں۔ لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جواب دیں گے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image