NationalPosted at: Feb 5 2023 11:39AM پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 5 فروری (یو این آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی برقرار رہیں بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخر میں لندن برینٹ کروڈ گرکر 79.94 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 3.48 فیصد کمی کے ساتھ 73.23 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پرتمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-
شہر............پٹرول................ڈیزل... ............. ..(روپے فی لیٹر)
دہلی............96.72.............89.62
ممبئی ....... 106.31............94.27
کولکاتہ.......106.03...........92.76
چنئی ........ 102.63..........94.24
یواین آئی۔الف الف